چیف سکریٹری پر اراضی گھپلے میں ملوث ہونے کا الزام،محکمۂ مالگذاری کو رپورٹ پیش کرنے سدرامیا کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2016, 8:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23؍اگست(ایس او نیوز)ریاست کے چیف سکریٹری اروند جادھو کے اراضی گھپلے میں ملوث ہونے کے الزامات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے محکمۂ مالگذاری کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ جادھو کے خلاف جو بھی الزامات ہیں ان کی جانچ کی جائے۔آج اپنی ہوم آفس کرشنا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان الزامات کے تعلق سے تمام تفصیلات پیش کرنے انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت نہیں دی ہے بلکہ ان کے خلاف تحقیقات کرنے محکمۂ مالگذاری کو حکم دیاہے۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے فرزند کارتک کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک کسان کی خود کشی کے متعلق الزامات پر سدرامیا نے کہاکہ اس کے بارے میں تفصیلات ان کے علم میں نہیں ہیں۔ ڈی جی پی کے فرزند کی طرف سے زمین ہڑپنے اور گرینیڈ کی تجارت کرنے کیلئے مسلسل ہراسانی کی شکایت کرتے ہوئے ماگڑی کے ایک کسان کی طرف سے خود کشی کا معاملہ اخباری نمائندوں کی طرف سے اٹھائے جانے پر وزیراعلیٰ نے یہی دہرایا کہ اس کے بارے میں انہیں کچھ پتہ نہیں ہے، تفصیلات موصول ہونے پر وہ اس بارے میں اپنا موقف ظاہر کریں گے۔ ریوو اولمپک میں شریک کرناٹک کی ایک اتھیلیٹ سدھا سنگھ کو مہلک بیماری زیکا لاحق ہوجانے اور انہیں شہر کی ایک نجی اسپتال میں داخل کئے جانے کی رپورٹوں پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سدھا سنگھ کا مکمل علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے سکریٹری گووند راجو کو ہدایت دی کہ فوری طور پر وہ اسپتال پہنچیں اور سدھا سنگھ کی عیادت کرتے ہوئے علاج کے خرچ کے متعلق تمام انتظامات سرکاری طور پر کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...