اماواس نے وزیراعلیٰ کمار سوامی کو سرکاری مصروفیات سے دور رکھا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 12:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍اکتوبر(ایس او نیوز) ہندو عقائد کے اعتبار سے کل منائی گئی مہالیااماواس کا اثر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر کچھ اس طرح رہا کہ آج انہوں نے دوپہر تک اپنے تمام سرکاری پروگرام منسوخ رکھے تاکہ ان کی کسی بھی سرگرمی پر اماواس کا اثر نہ پڑے۔ دفتر وزیراعلیٰ سے باضابطہ اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ دوپہر ڈھائی بجے تک کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے، تو دوسری طرف آج نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو شہر میں موجود رہے اور تقریبات میں شرکت کی۔ پروٹو کول کا تقاضہ یہ تھاکہ نائب صدر کی آمد پر گورنر کے ہمراہ ایرپورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کرتے ، لیکن اس سے بھی کمار سوامی غیر حاضر رہے اور نائب صدر کا استقبال کرنے کے لئے وزیر دیہی ترقیات کرشنا بائرے گوڈاکو تقریبات میں شرکت کے لئے وزیر کوآپریشن بینڈپا قاسم پور کو متعین کردیا۔اسکاؤڈس اینڈ گائیڈس کے بانی دین دیال نائیڈو کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے نائب صدر جمہوریہ پہنچے تو ان کے ہمراہ گورنر واجو بھائی والا اور ریاستی وزیر بینڈپا قاسم پور رہے۔ وزیر اعلیٰ شریک نہیں ہوئے۔دوپہر بعد ہی انہوں نے اپنی سرکاری مصروفیات کی شروعات کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...