میڈیا سیاسی امتیازات سے بالا تر ہوکر کام کرے، سوشیل میڈیا پر گہری نظر رکھنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ : سنجیو کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2018, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اپریل(ایس او نیوز) الیکشن کمیشن نے ذرائع ابلاغ سے گذارش کی ہے کہ آنے والے انتخابات کے مرحلے میں انتخابی حالات سے جڑی خبروں کو بغیر کسی سیاسی امتیاز کے عوام کے سامنے پیش کی جائیں۔ آج کمیشن کی طرف سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لئے منعقدہ کارگاہ سے مخاطب ہوکر ریاست کے چیف الیکٹورل افسر سنجیو کمار نے کہاکہ جمہوری نظام کا چوتھا ستون کہلانے والے میڈیا کو ان انتخابات میں اپنی ذمہ داری پوری دیانتداری کے ساتھ نبھانی ہوگی، کیونکہ اس پر جمہوریت کے تحفظ کے لئے کام کرنے کا بیڑہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جانبدار ی کے بغیر اگر ذرائع ابلاغ نے کام کیا تو انتخابات کو شفاف بنانے میں کافی مدد ملے گی۔ اس موقعے پر اڈیشنل چیف الیکٹورل افسر جگدیش نے مخاطب ہوکر کہاکہ سوشیل میڈیا پر الیکشن کمیشن نے کافی گہری نظر رکھی ہے۔ انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے سیاسی اشہارات کا بھی جائزہ لیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی امیدوار کی تشہیر کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر جو اشتہار آئے گا اس کاخرچ امیدوار کے کھاتے میں جمع ہوگا۔ سوشیل میڈیا کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کے سلسلے میں 17 اپریل کو ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر کام کرنے والے کیبل آپریٹروں کی سرگرمیوں پر بھی الیکشن کمیشن نے نظر رکھی ہے، ساتھ ہی نجی کال سنٹر چلانے والوں کی طرف سے امیدواروں کی تشہیر کا سلسلہ چلایا گیا تو اس کا خرچ بھی امیدواروں کے حصے میں شامل کیا جائے گا۔ واٹ اپ فیس بک ، ٹیوٹر جیسے کسی بھی سوشیل میڈیا پر اشتہاری مواد شائع کرنے سے قبل امیدواروں کو الیکشن کمیشن سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدواروں کی طرف سے محض اپنی تشہیر اور اپنے لئے ووٹ مانگنے کے لئے ان ذرائع ابلاغ سے اگر مہم چلائی جائے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں البتہ کسی کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اخبار میں پیڈ نیوز کی نشاندہی کے 48گھنٹوں کے اندر امیدوار کو نوٹس جاری کی جائے گی، اگر امیدوار نے اس کا جواب نہ دیا تو اس پر آنے والا خرچ امیدوار کے کھاتے میں جمع کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر محکمۂ اطلاعات کے کمشنر ہرشا نے کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو انتخابات کے دوران بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور الیکٹرانک یا پرنٹ ذرائع ابلاغ میں اگر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والی خبریں شائع کی گئیں تو تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...