اروند سبرامنیم نے اعلیٰ اقتصادی مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 11:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت کے اعلیٰ اقتصادی مشیراروندسبرامنیم خاندانی وجوہات سے اپناعہدہ چھوڑکرامریکہ واپس جا رہے ہیں۔مرکزی وزیرارون جیٹلی نے آج ایک فیس بک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا ہے، ’’مسٹر سبرامنیم نے کچھ دنوں پہلے انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے امریکہ جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے لئے خاندانی وجوہات کا حوالہ دیا تھا۔ یہ ان کی ذاتی وجہ ہے، لیکن ان کے لیے بہت اہم ہے۔وہ کسی متبادل کے عہدہ چھوڑ گئے ہیں لیکن انہیں ان کے فیصلے سے متفق ہو نا پڑے گا‘‘َ۔فیس بک پوسٹ میں اعلیٰ اقتصادی مشیر کے عہدے چھوڑنے کے فیصلے کی ا طلاع دینے کے بعد مسٹر سبرامنیم نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مسٹر جیٹلی کا شکریہ ا داکرتے ہوئے لکھا کہ اعلی اقتصادی مشیر کا بہت ہی قابل احترام کام ہوتا ہے اور اب تک یہ عہدہ ان کے لئے بہت ہی حوصلہ افزا رہاہے۔پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکونومکس کے سینئر فیلو مسٹر سبرامنم کو اکتوبر 2014 میں ملک کے اعلی اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی مدت کار تین سال کا تھا جو 16 اکتوبر 2017 کو ختم ہوگیا تھا، لیکن گزشتہ سال ستمبر میں انہیں ایک سال کی سروس میں توسیع دی گئی تھی۔اعلی اقتصادی مشیر کا اہم کام وزیر خزانہ کو وسیع معیشت کے امور میں مشورہ دینا ہوتا ہے اور ان کی اہم ذمہ داریوں میں اقتصادی سروے اورنصف سال کااقتصادی سروے رپورٹ تیار کرنا بھی شامل ہوتا ہے۔مسٹر سبرامنیم سے پہلے، رگھو رام راجن اس عہدے پر ستمبر 2013 تک تعینات تھے۔ ریزرو بینک کے گورنر مقرر ہونے کے بعدمسٹر راجن نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔