چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات 2018 : پہلے مرحلے میں 18 نشستوں کے لیے ووٹنگ ختم، 70فی صدپولنگ ہوئی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th November 2018, 2:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :12/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ میں سخت سیکورٹی کے درمیان پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہو گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں کل 70 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کونڈا گاؤں میں61.47%، کیش کال 63.51%، کانکیر میں62%، بستر میں58%، دنتے واڑہ میں49%، خیرا گڑھ میں70.14%، ڈونگرگڑھ میں 71 فیصد اور کھجی میں72%فیصد لوگوں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔ پہلے مرحلے میں نکسل متاثرہ آٹھ اضلاع کے ووٹروں نے وزیر اعلی رمن سنگھ سمیت 190 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند کر دیا۔ 10 اسمبلی حلقوں میں صبح سات بجے سے دوپہر تین بجے تک ووٹ ڈالے گئے۔ وہیں باقی آٹھ اسمبلی حلقہ جس سے راج ناندگاؤں ضلع کے پانچ اور بستر ضلع کے تین اسمبلی حلقہ شامل ہیں ،میں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے گئے؂ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کل پولنگ مراکز کی تعداد 4336 ہے. جہاں31,80,014ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے؂ ان میں مرد ووٹروں کی تعداد15,57,435 اور عورت ووٹروں کی تعداد16,22,492 ہے؂ وہیں 87 ووٹر تیسری جنس کے بھی ہیں۔ واضح ہو کہ چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے نکسلیوں نے کانکیر میں بی ایس ایف کو نشانہ بناتے ہوئے سیریل بلاسٹ کیا۔ اس حملے میں بی ایس ایف کے ایک ایس آئی شہید ہو ئے تھے ۔ وہیں، بیجاپور میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں ایک نکسلی ڈھیر ہوا ہے جبکہ ایک دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔