مرکز میں اقتدار کسے ملے گا یہ فیصلہ میڈیا نہیں عوام کریں گے: پرکاش راج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2018, 11:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اکتوبر(ایس او نیوز) معروف فلم اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ اگلے لوک سبھا انتخابات کے بعد مرکز میں اقتدار کسے ملے گا یہ فیصلہ ملک کے عوام کریں گے ، نہ کہ میڈیا کے کچھ چینل ، انہوں نے کہاکہ میڈیا کے بعض چینلوں کی طرف سے کروائے گئے سروے میں یہ فیصلہ کہ وزیراعظم مودی ملک کے اقتدار پر برقرار رہیں گے قابل اعتبار نہیں ہے۔آج میسور میں ایک اخبار ی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کچھ میڈیا گھرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ یہ اپنے فائدے کے لئے برسر اقتدار طبقے کے غلام بن چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ فرضی سروے کروا کر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ مودی پھر وزیراعظم بنیں گے ، ان فرضی سروے کے نتائج پر اعتبار کس حد تک کیا جاسکتا ہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ ان میڈیا چینلوں نے اپنی ٹی آر پی بڑھانے کے لئے اس طرح کا سروے کروایا ہے۔ حقائق کا اگر جائزہ لیا جائے تو ایسے کوئی اعداد وشمار سامنے نہیں آتے ۔ پرکاش راج نے کہاکہ ملک کے عوام اگر چاہتے ہیں کہ مودی ہی اقتدار پر رہیں تو رہیں ، لیکن میڈیا کی طرف سے انتخابات سے پہلے ہی عوام کے ذہنوں و موڑنے کی جو کوشش منظم طریقے سے کی جارہی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ ملک کے 95 فیصد عوام مودی کے ساتھ ہیں۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات میں مودی کو صرف 31فیصد ووٹ ملے تھے باقی تمام جماعتیں جو بکھری ہوئی تھیں انہیں 69فیصد ووٹ ملے ، ان جماعتوں میں انتشار کا فائدہ اٹھاکر مودی نے اقتدار پر قبضہ جما لیا، کیا یہ 69 فیصد گھٹ کر اب پانچ فیصد ہوگئے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ میڈیا کو اپنے اعداد وشمار پیش کرنے میں حقیقت پسندی سے کام لینا چاہئے۔ پرکاش راج نے کہاکہ وہ سیاست دان ہیں اور نہ کسی سیاسی جماعت سے ان کی کوئی دلچسپی ہے، آئین کے دائرے میں سماج کو بیدار کرنے کا کام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...