کسانوں کے مسائل سلجھانے میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں ناکام: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز)سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرچکی ہیں ۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ریاست میں کسانوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں سدرامیا حکومت جہاں بر ی طرح ناکام رہی ہے تو دوسری طرف مرکزی حکومت بھی ریاست کے کسانوں کی طرف توجہ دینے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے اہم سلگتے مسائل اور آبی تنازعات کو سلجھانے میں مرکز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کسان طبقہ بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں خشک سالی سے متاثرکسانوں کی مدد کا جب بھی مرحلہ آتا ہے تو مرکزی حکومت کا خزانہ خالی ہوجاتا ہے، دوسری طرف کسانوں کی مدد کی بجائے ریاستی حکومت مرکزی حکومت پر الزام لگاکر اپنا دامن بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو منصفانہ طور پر خشک سالی سے نجات دلانے کیلئے جو معاوضہ ملتا ہے اسے دلال ہڑپ کرجاتے ہیں۔ فوری طور پر اس سلسلے پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ کمار سوامی نے کہاکہ جب تک کانگریس اور بی جے پی ریاست کے اقتدار کو آپس میں تقسیم کرتے رہیں گے اس وقت تک ریاست کے کسان اور غرباء کا بھلا ہونے والا نہیں ہے۔ان دونوں سیاسی پارٹیوں کو اپنے اپنے مفادات اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے علاوہ کسی کی مصیبتوں سے کچھ سروکار نہیں ہے۔خشک سالی کی وجہ سے ریاست کا کسان مشکلات میں گھرا ہوا ہے، رواں سال چالیس سال کی بدترین خشک سالی کی صورتحال ریاست کو درپیش ہے۔ان حالات میں ریاستی حکومت کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کی بجائے مرکزی حکومت پر تکیہ کئے ہوئے ہے۔ کمار سوامی نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ مرکزی حکومت پر انحصار کئے بغیر اپنے طور پر کوآپریٹیو اداروں سے کسانوں کی طرف سے لئے گئے قرضہ جات معاف کردے۔ اس کے بعد مرکزی حکومت قومی بینکوں سے لئے گئے قرضہ جات معاف کرنے کیلئے کارروائی کرے گی تو اس سے کسانوں کا بھلا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...