گوری لنکیش کے بہیمانہ قتل کا سی سی ٹی وی فوٹیج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2017, 11:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10/ستمبر(ایس او نیوز) صحافی اور سماجی جہد کار گوری لنکیش کی رہائش گاہ پر چار سی سی ٹی کمیرے نصب ہیں جس میں منگل کے روز بے رحمی کے ساتھ پیش آئے گوری لنکیش کے قتل کا واقعہ قید ہے۔

مذکورہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر واپس لوٹنے والی 55سال کی صحافی کو گھر کی گیٹ کھولتے وقت کس بے رحمی کے ساتھ قتل کیاگیا۔

جیسے ہی وہ اپنی کار کا دروازہ کھول کر نیچے اترتی ہیں اور گھر کی گیٹ کھولنے میں مصرو ف دیکھائی دیتی ہیں اسی دوران ہیلمنٹ پہنے ہوئے اس شخص ان پر گولیاں برستے ہوئے ہلاک کردیتا ہے اور موقع واردات سے راہ فرار اختیار کرلیتا ہے۔

چار روانڈ فائیر نگ میں تین گولیاں گوری کو  لگی جس میں سے دو گولیاں ان کے سینے میں جبکہ ایک گولی ان کے سر میں پوست ہوگئی۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق پولیس ذرائع سے یہ بات کی اطلاع مل رہی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج قاتلوں کی شناخت میں کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ سی سی ٹی فوٹیج میں جس میں فائیرنگ کا واقعہ قید ہے مگر اس سے قاتلوں کی شناخت کے چھوٹا سے سراغ ملا ہے۔

شوٹنگ کا واقعہ صرف آٹھ سکینڈ کا ہے۔ حملہ آور ہیلمٹ اور گہرے کالے رنگ کی جیکٹ پہنے ہوئے ہیں جس سے ان کی شبہات کا اندازہ لگانا مشکل ثابت ہورہا ہے‘‘۔

دائیں بازو طاقتوں کی سب سے بڑی ناقد لنکیش کا منگل کے روزراجہ راجیش واری نگر علاقے میں واقعہ ان کے گھر کے اندر منگل کے روزنامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مارکر کا قتل کردیاگیا۔پڑوسیوں کو گوری کی نعش خون کے  سمندر میں تیرتی ہوئی ملی۔رپورٹس کے مطابق گوری کے جسم میں تین گولیاں لگی تھیں۔

لنکیش گوری لنکیش پتریکا کی ایڈیٹر تھی۔ گوری کے قاتلوں کا پتہ چلانے کے لئے 19 افیسروں پر مشتمل ایس ائی ٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے جس کی نگرانی ائی جی پی انٹلیجنس بی کے سنگھ کررہے ہیں ۔حکومت کرناٹک نے قاتلوں کاسراغ بتانے والے کو دس لاکھ روپئے کے انعام کا بھی اعلان کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...