سی بی آئی بمقابلہ ممتا: راجناتھ نے گورنر سے کہا، حالات کا جائزہ لیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th February 2019, 12:50 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی4فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے ریاست کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کو کہا ہےأحکام نے پیر کو مذکورہ معلومات دیا۔

غور طلب ہے کہ شاردا پوجي گھوٹالہ معاملے میں کولکاتہ پولیس کمشنر سے پوچھ گچھ کرنے پہنچے سی بی آئی کی ایک ٹیم کو دروازے پر ہی روک دیاگیااور اسے حراست میں لینے کے بعد سے ریاست میں سنجیدہ صورتحال بنی ہوئی ہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی اس معاملے کو لے کر اتوار کی رات سے دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ وزارت نے مغربی بنگال میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سرکاری اور رہائشی کمپلیکس میں مرکزی فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ حالات پر قریبی نظر رکھ رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو اتوار کی شام اطلاع ملی تھی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت شاردا گھوٹالے کی جانچ کر رہے سی بی آئی افسر کولکاتہ میں نجی سیکورٹی کو لے کر خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق ترپاٹھی نے راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ انہوں نے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو طلب کیا ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جوائنٹ ڈائریکٹر کی رہائش گاہ کو کولکاتہ پولیس کی طرف سے گھیرے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔