وزیراعظم پر نکتہ چینی۔اداکار پرکاش راج کے خلاف سوشل میڈیا کی مہم ،ترقی پسند مفکرین کامظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 10:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) اداکار پرکاش راج کے خلاف سوشل میڈیا پر سنگھ پریوار اور بی جے پی کے کارکنوں کی جانب سے قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے خلاف ترقی پسند مفکرین و مصنفین اور جہد کاروں نے بنگلورو میں ٹاون ہال کے روبرو مظاہرہ کیا۔مصنف ڈاکٹر وجے نے کہا '' عوام نے مودی پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا۔ عوام ان سے سوال کریں گے اور پرکاش نے بھی ایسا ہی کیا ہے ۔ اس کا جواب دینا وزیراعظم کا فرض ہے ۔اس کے بجائے سوال کرنے والوں کو برا بھلا کہنا اور ان کو نشانہ بنانا بزدلی ہے ۔مفکر جی این ناگراج نے کہا '' جمہوریت میں ہر کسی کو سوال کرنے کا حق ہے ۔یہ کہاں لکھا ہے کہ وزیراعظم سے سوال نہیں کیا جاسکتا۔ پرکاش راج نے اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔ سنگھ پریوار اور بی جے پی سوال کرنے والوں کو خاموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا ' پرکاش راج کی نجی زندگی پر اظہار خیال کررہے ہیں جو نامناسب ہے ۔ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کے ارکان نے بھی سوشل میڈیا پر پرکاش راج سے سنگھ پریوار اور بی جے پی کی بدکلامی کے خلاف بنگلورو میں احتجاج کیا۔ڈی وائی ایف آئی کے صدر منیر کٹی پالا نے کہا ''پرکاش راج نے گؤری کے قتل کے خلاف حقیقت کا اظہار کرتے ہوئے مناسب شخص سے سوال کیا۔ تاہم ان کا جواب دینے کے بجائے اداکار سے بدکلامی کی جارہی ہے ۔کنڑ کی سینئر ایڈیٹر و جہاد کار گؤری لنکیش کے قتل پر وزیراعظم کی خاموشی پرنکتہ چینی کرتے ہوئے جنوبی ہند کے مشہور اداکار پرکاش راج نے یکم اکتوبر کو کہا تھا کہ یہ مایوس کن بات ہے کہ وزیراعظم سوشل میڈیا پر گؤری لنکیش کے قتل کا جشن منانے والوں کی تقلید کررہے ہیں۔پرکاش راج نے بنگلورو میں ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا(ڈی وائی ایف آئی ) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتوار کو کہا تھا '' گؤری لنکیش کے قاتل ہنوز نہیں پکڑے گئے ہیں۔تاہم مایوس کن بات یہ ہے کہ لوگ اس قتل پر سوشیل میڈیا پر جشن منارہے ہیں اور منافرت پھیلارہے ہیں۔ بعض افراد جو گؤری کے قتل کا جشن منارہے ہیں ' کی تقلید ٹوئیٹر پر ہمارے وزیراعظم کررہے ہیں۔ہمارے پاس ایک ایسے وزیراعظم ہیں جو آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ کنڑ 'تلگو ' ٹامل اور ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار پرکاش راج کوان کی فلمو ں پر 5فلم فیر ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...