بنگلورو میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کی مہم پھر شروع ہوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2018, 10:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اگست(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے طے کیا ہے کہ شہر بھر میں بڑے نالوں سے قریب بفر زون میں تعمیر شدہ غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع کردیا جائے۔ شہر بھر میں جابجا بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضوں کے سروے کی رپورٹ میئر سمپت راج کو پیش کی جاچکی ہے۔

اس رپورٹ کے سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور کے ساتھ جلد ہی میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ میٹنگ میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ختم کرنے کے لئے انہدامی مہم کی شروعات کی تاریخ کا تعین بھی کردیا جائے گا۔پرمیشور جن کے پاس ترقیات بنگلور کا قلمدان بھی ہے، انہوں نے قلمدان سنبھالتے ہی وعدہ کیا تھاکہ بڑے نالوں پر جتنے بھی غیر قانونی قبضے ہوں انہیں بلامروت خالی کرایا جائے گا۔ حالانکہ یہ مہم ایک ماہ پہلے ہی شروع ہونی چاہئے تھی، لیکن رپورٹ ملنے کے بعد اسے اب شروع کرنے پر غور کیا جارہاہے، کہاجارہا ہے کہ شہر بنگلور میں ڈرینج کے ناقص انتظام کی وجہ سے شہر ایک معمولی بارش کو برداشت نہیں کرپارہاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کورگ ضلع میں جو بارش ہوئی ہے اس کااگر دسواں حصہ بھی بنگلور پر برسے تو بنگلور مکمل طور پر غرقاب ہوجائے گا۔ ایسی صورتحال رونما ہونے نہ پائے اور شہر کے ڈرینج نظام کو صاف ستھرا رکھا جائے ، اسی مقصد کے تحت بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔ترجیحی بنیاد پر کارروائی کا آغاز ان علاقوں سے کیا جائے گا جو نشیبی ہیں اور آئے دن بارش کی وجہ سے زیر آب ہوتے رہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...