ریاستی کابینہ میں توسیع جلد ہوگی : پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2018, 10:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍نومبر(ایس او نیوز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے اشارہ دیا ہے کہ ریاستی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل بہت جلد کی جا ئے گی۔آج ٹمکور میں کانگریس دفتر میں ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے جنم دن کی تقریبات میں حصہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ کابینہ میں توسیع کا عمل جاری ہے۔ عنقریب اسے قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی کہا جاچکا ہے کہ دیوالی تہوار کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی، اسی کے مطابق کانگریس اور جے ڈی ایس قیادت کام کررہی ہے۔ سابق وزیر جناردھن ریڈی کی طرف سے ایک فراڈ کمپنی کی مدد کے بارے میں سوالات پر ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اسی لئے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا ۔ سی سی بی عہدیدار اس سلسلے میں عدالت کو شواہد مہیا کرارہے ہیں۔ کورگ میں ٹیپو سلطان کے متعلق توہین آمیز بیان دینے پر ایک صحافی کی گرفتاری کے بارے میں ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ٹیپو جینتی ایک سرکاری پروگرام تھا، اس کی مخالفت کرتے ہوئے اگر سماج میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جائے تو کیا پولیس کو خاموش رہنا چاہئے؟ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے کبھی ہندو طبقے کو نشانہ نہیں بنایا، غلطی کسی نے بھی کی ہو وہ غلطی ہی ہے، لیکن کچھ لوگ ایسے حساس معاملوں کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی غلطیوں پر مذہبی پردہ پوشی کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سماج میں انتشار پھیلانے کے مقصد سے جس نے بھی اشتعال انگیز بیان دیا اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، ایسے معاملوں میں پولیس خاموش نہیں رہ سکتی، صحافی کی گرفتاری کے خلاف کورگ بند منانے کے اعلان پر ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ضلع میں صورتحال کی سخت نگرانی کی جارہی ہے، پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ امن کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے کچلا جائے۔ اس موقع پر رکن پارلیمان مدو ہنومے گوڈا ، سابق اراکین اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد، شفیع احمد ، ضلع کانگریس صدر رام کرشنا اور دیگر کانگریس عہدار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...