دو کروڑ کی پراسرار رقم کے متعلق یڈیورپا واقف: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th October 2016, 10:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او نیوز) پچھلے دنوں ودھان سودھا کے احاطہ میں ایک وکیل کی کار سے ضبط شدہ دو کروڑ روپیوں کی رقم کے متعلق سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج یہ کہہ کر ریاست کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی کہ یہ رقم کس کی تھی اور کس کیلئے تھی ؟ اس سے سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا بخوبی واقف ہیں۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ یڈیورپا نے اسی لئے تحقیقات ہونے سے پہلے ہی یہ دعویٰ کردیا کہ یہ رقم ایک ریاستی وزیر کیلئے تھی۔ یڈیورپا کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس رقم کے بارے میں مکمل جانکاری یڈیورپا کو ہے۔انہیں یہ جانکاری منظر عام پر لانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یڈیورپا کا یہ بیان کہ یہ رقم کسی وزیر کو دینے کیلئے لائی گئی تھی ،تحقیقات کا حصہ بنناچاہئے۔ یڈیورپا نے اس طرح کا بیان دیا گویا کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں۔ اسی لئے پولیس کو اس معاملہ کی جانچ میں ان کی مدد حاصل کرنی چاہئے۔ ریاستی وزارت سے برطرفی کے بعد اسمبلی کی رکنیت اور کانگریس پارٹی کو خیر باد کہنے والے وی سرینواس پرساد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ وی سرینواس پرساد نے اگر اپنے ننجنگڈھ حلقہ سے بحیثیت آزاد امیدوار بھی چناؤ کا سامنا کیا تو جنتادل (ایس) ان کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ ساتھ ہی سرینواس پرساد کو جنتادل (ایس) میں مدعو کرنے کیلئے بات چیت بھی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سرینواس پرساد ایک سنجیدہ سیاستدان ہیں۔ وزیراعلیٰ سدرامیا کو ان پر نکتہ چینی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کرناٹک میں کنڑا فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو ایک سخت قانون کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں غیر کنڑا فلموں پر کنٹرول نہ لگایا گیا تو کنڑا فلموں کو فروغ ملنا مشکل ہے۔ کنڑا زبان اور فلموں کے مفاد کو ذہن میں رکھ کر حکومت کو اس سلسلے میں واضح پالیسی اپنانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں غیر کنڑا فلموں کی نمائش کے متعلق ہائی کورٹ میں درج نظر ثانی کی عرضی میں ریاستی حکومت کو فریق بنایا جائے اور اس سلسلے میں حکومت کا موقف عدالت کے ذریعہ معلوم کیا جائے۔ کرناٹکا میں غیر کنڑا فلموں پر روک لگانے کیلئے کنڑا فلم انڈسٹری کو مستعد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جو قانونی جنگ جاری ہے اس کو بھی پوری توجہ کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہئے۔ اس موقع پر کنڑا فلم چیمبر آف کامرس کے چیرمین سارا گووند اور دیگر فلم ساز موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...