مسابقۂ حفظ وقرأت میں دارالعلوم اسراریہ سنتوش پورکے طلبا کی نمایاں کامیابی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th December 2017, 7:12 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ 4/ڈسمبر (ایس او نیوز/راست)  مہیش تلّہ کے عالم پور میں پہاڑ پور کلب کی جانب سے لال مسجد سے متصل وسیع وعریض میدان میں منعقدہ دوروزہ جلسہ سیرت النبی کے موقع پر مسابقۂ حفظ وقرأت کا انعقاد کیا گیا جس میں کولکاتہ اور مضافات کے مختلف مدارس کے طلباء نے شرکت کی ۔ اس مسابقہ میں دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کے دوطالب علموں محمد زید عامر مٹیابرج کو اول اورمحمد یمان اللہ ولدسلیم الدین پارک سرکس کو سوم پوزیشن حاصل ہوئی ۔جب کہ دوسری پوزیشن مدرسہ جنت العلوم مہیش تلہ کے طالب علم اکرام اللہ حوالدار کو حاصل ہوئی۔ادارے کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو گراں قدر انعامات سے نوازاگیا۔جب کہ مسابقہ میں حصہ لینے والے دیگر طلبا کو بھی توصیفی اسناد وانعامات سے سرفراز کیا گیا جن میں دارالعلوم اسراریہ کے ایک سات سالہ طالب علم محمد عبداللہ سنتوش پور بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ 6؍ماہ قبل الہ آباد میں منعقدہ کل ہند مسابقہ حفظ وقرأت میں بھی دارالعلوم اسرارایہ کے طالب علم کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔ اسی طرح گزشتہ ا؍اکتوبر کو تانتی باغ پروگریسو سوسائٹی کی جانب سے آل کلکتہ مسابقۂ حفظ وقرأت میں بھی دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور کے دوطالب علموں نے اول اور دوم انعام حاصل کیاتھا۔

دارالعلوم اسراریہ اور ددیگر مدارس کے طلبا کی اس نمایاں کارکردگی اورکامیابی پر خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی وسماجی خدمت میں سرگرم بلگچھیہ کی تنظیم منیر فاؤنڈیشن کے چےئر مین مشہور عالم دین حضرت مولاناحکیم عبدالرحمن جامی نے کامیاب ہونے والے طلباء ، مدرسہ کے قابل اساتذہ کرام ، مہتمم مولانا نوشیر احمد ، مدرسہ کے نگراں انجینئر وقار احمدخان اور مدرسہ سے وابستہ معزز معاونین حضرات کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔اس موقع پرانھوں نے پروگرام کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم لائق تحسین ہے ۔یقیناًاس سے قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھنے پڑھانے کا ماحول بنے گا اور طلباء کی ہمت افزائی ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔