پانچ ریاستوں میں بی جے پی کی شرمناک شکست کے بعد لکھنو میں لگے ’یوگی لاؤ، دیش بچائو‘ کے بینرس؛ نو نرمان سینا کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2018, 1:37 AM | ملکی خبریں |

لکھنو 12/ڈسمبر (ایس او نیوز) پانچ ریاستوں میں ہوئے الیکشن میں بی جے پی  کو جس شرمناک  شکست  کا سامنا کرنا پڑا، اُس کے نتیجے میں  اتر پردیش نو نرمان سینا نے لکھنو میں جگہ جگہ مودی کی مخالفت میں بڑے بڑے بینرس لگادئے  جس پر بڑا تنازعہ پیدا ہوگیاہے۔البتہ انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ میں  ہنگامہ مچ گیا اور فوری طور پر ہورڈنگس کو ہٹاتے ہوئے  نو نرمان سینا کے صدر کے خلاف معاملہ بھی درج کرلیا گیا ۔

جو ہورڈنگز اور پوسٹرس اتر پردیش میں لگے نظر آ رہے تھے اس میں باضابطہ طور پر نریندر مودی بمقابلہ یوگی آدتیہ ناتھ کے مابین جنگ کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ ہورڈنگ میں وزیر اعظم مودی کو جہاں ’جملے باز‘ کہہ کر پکارا گیا ، وہیں یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی  کو ’ہندوتوا کا برانڈ‘ بتایا گیا تھا۔ ہورڈنگ میں یہ اعلان بھی تھا  کہ اتر پردیش نونرمان سینا 10 فروری 2019 کو لکھنؤ کے رما بائی امبیڈکر میدان میں ’دھرم سنسد‘ بلائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کی ہار کے بعد راتوں رات یہ ہورڈنگس لگائی گئی  تھی۔

ذرائع کی مانیں تو اُترپردیش نو نرمان سینا کے قومی صدر امت جانی جن کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ وہ  نریندر مودی کے خلاف تحریک میں انتہائی سرگرم ہیں ، ہورڈنگس کے بعد میڈیا والوں سے بھی گفتگو کرتے ہوئے مودی کی مخالفت کی ہے اور یوگی کے کاموں کی سراہنا کی ہے۔

خبر ہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی شرمناک شکست کے بعد اتر پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ہندوتوا طاقتوں نے زبردست محاذ کھول دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہورڈنگس میں  اگلی بار نریندر مودی کی جگہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعظم بنائے جانے کے عزم کا اظہار کیا  گیا ہے۔ لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی دفتر کے قریب موجود چوراہے پر ایک ہورڈنگ بھی اس ہندوتوا تنظیم نے لگا دی تھی  جس پر لکھا تھا  ’یوگی نہیں تو ووٹ نہیں‘

اُترپردیش نو نرمان سینا کے صدر امت جانی نے میڈیا والوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  اگر جنوری تک رام مندر اور آبادی کنٹرول کو لے کر حکومت نے قانون نہیں بنایا تو 10 فروری کو رما بائی امبیڈکر میدان میں ہندئوں کی دھرم سنسد منعقد کی جائے گی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دھرم سنسد میں لگ بھگ پانچ لاکھ ہندو شامل ہوں گے۔ دھرم سنسد میں مودی  کی مخالفت اور یوگی کی حمایت  میں ایک سُر میں آواز اُٹھے گی۔ لکھنو میں لگے پوسٹرس کے تعلق سے امت جانی نے کہا کہ  وزیراعظم مودی کے جملوں سے دیش کے ہندو جنتا اوب چکے ہیں، وہ ہندوئوں کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی کا نتیجہ ہے کہ پانچوں ریاستوں میں بی جےپی کی کراری ہار ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ادتیہ ناتھ یوگی بی جے پی کے اسٹار پرچارک نہ ہوتے اور ان ریاستوں میں جاکر پرچار نہیں کرتے تو بی جے پی کا کھاتہ بھی نہ کھلتا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔