تیج پرتاپ یادو کے پٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ، تیجسوی نے بتایاسیاسی سازش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2017, 11:41 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 17؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا )آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے خاندان کی مشکلیں مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہیں،اب ان کے وزیر بیٹے تیج پرتاپ یادو کے پٹرول پمپ کا لائسنس بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ نے منسوخ کر دیاہے ، جس کے بعد تیج پرتاپ نے لائسنس منسوخ کئے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا، جس پر انہیں اسٹے مل گیا ہے، اس معاملے پر اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔اس مہینے تیج پرتاپ کو غلط طریقے سے لائسنس لینے کے الزامات کے بعد نوٹس جاری کیا گیا تھا۔تیج پرتاپ کو پٹنہ کے بے اور جیل کے پاس پٹرول پمپ الاٹ کیا گیا تھا، جس پر بہار بی جے پی کے لیڈر سشیل مودی نے الزام لگایا تھا کہ 2011میں پٹنہ میں پٹرول پمپ کا لائسنس لینے کے لیے تیج پرتاپ نے فرضی کاغذات دکھائے تھے۔ساتھ ہی الزام لگایا تھا کہ انہوں نے تیل کمپنی کے ایک اہلکار سے ساٹھ گانٹھ کرکے غلط طریقے سے پٹرول پمپ کا لائسنس لیاتھا۔بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے کہا پہلے تیج پرتاپ کے پاس زمین نہیں تھی،کسی اور کی زمین کو اپنے نام پر دکھا کر پٹرول پمپ الاٹمنٹ لیا ،کسی نے اس کی شکایت کی ہے تو ہم نے بھی یہ مسئلہ اٹھایاہے ، ہمیں خوشی ہے کہ بھارت پٹرولیم نے اس کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔وہیں بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم قانونی معاملے پر کچھ نہیں کہیں گے،یہ سیاسی سازش ہے، لیکن ان کی اس سازش سے ہماری پارٹی مضبوط ہوگی۔غورطلب ہے کہ پٹنہ کے مصروف علاقوں میں سے ایک بے اور جیل کے پاس تیج پرتاپ یادو کو پٹرول پمپ الاٹ کیا گیا تھا۔میڈیا میں کافی ہنگامہ ہونے کے بعد بی پی سی ایل کی طرف سے بہار کے وزیر صحت تیج پرتاپ کو نوٹس جاری کر کے 15دنوں میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس سے پہلے بھی تیج پرتاپ یادو تنازعات میں رہ چکے ہیں،اپنے والد لالو کے لیے گھر میں ہی سرکاری اسپتا ل کے تین ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم کی ڈیوٹی پر لگانے کو لے کر بھی کافی تنازعہ ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔