بورڈز اور کارپوریشن چیرمینوں کی فہرست کانگریس اعلیٰ کمان کو پیش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th October 2016, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں کی فہرست آج کانگریس اعلیٰ کمان کو سونپ دی۔اعلیٰ کمان کی منظوری کے فوراً بعد بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں کا تقرر عمل میں آئے گا۔ آج دہلی میں کانگریس نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ انہوں نے پارٹی کی طرف سے تیار شدہ چیرمینوں کی فہرست راہول گاندھی کو سونپ دی ہے، جیسے ہی منظوری ملے گی چیرمینوں کا تقرر کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کیلئے نامزدگیوں کے معاملے پر بھی راہول گاندھی سے بات چیت ہوئی ہے۔ ان کی طرف سے جن ناموں کو منظوری دی جائے گی، ان کو کونسل کی رکنیت دے دی جائے گی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج کے پی سی سی صدر اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور اور کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ کے ہمراہ کانگریس اعلیٰ کمان کے قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے تقررات میں تاخیر کی وجہ سے انہوں نے فوری طور پر ان تقررات کو قطعیت دینے پرزوردیا۔ سدرامیا نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ دیوالی تہوار تک بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں کا تقرر کردیا جائے گا۔ ریاستی لجسلیٹیو کونسل کی تین مخلوعہ نشستوں پر نامزدگیوں کے سلسلے میں بھی سدرامیا اور پرمیشور نے آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج کرناٹک ڈگ وجئے سنگھ اور دیگر لیڈروں سے بات چیت کی۔ بتایاجاتاہے کہ سدرامیا کے بنگلور لوٹتے ہی بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں کے تقرر کو مکمل کرلیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...