عدالت کی لتاڑ کے بعد بی بی ایم پی نے ایک رات میں871گڈھوں کو بند کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 2:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر میں سڑکوں کی خستہ حالی پر ہائی کورٹ کی سخت لتاڑ کے بعد بی بی ایم پی نے دیر رات سے شہر کی اہم سڑکوں کے گڈھوں کو بند کرنے کا کام شروع کردیا۔ کے آر سرکل ، چالوکیہ سرکل ، کاٹن پیٹ ، پیالیس روڈ اور دیگر مقامات پر سڑکوں کے گڈھے بند کرنے کے لئے خریدی گئی نئی مشینوں کی مدد سے کام آگے بڑھایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کی طرف سے یہ ہدایت دی گئی تھی کہ آج سماعت سے قبل سڑکوں کے گڈھوں کو بند کرنے کا کام پورا ہوجانا چاہئے۔ اس دوران سڑکوں کی مرمت کے لئے جس طرح کاکام کیاجارہاتھا اس سے راہگیروں نے گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس معیار کی مرمت ہوئی تو اگلی بارش کے بعد سڑکوں کی حالت اور بدتر ہوجائے گی۔ اس دوران کہا جارہے کہ نائب وزیر اعلیٰ اور بنگلور ضلع انچارج ڈاکٹر جی پرمیشور نے وعدہ کیا تھاکہ دو ہفتوں کے اندر سڑکوں کی مرمت کاکام پورا کرلیا جائے گا لیکن کہا جارہاہے کہ کارپوریٹر اور بی بی ایم پی کے افسروں نے اس معاملے میں نائب وزیراعلیٰ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بھی الزام لگایا جارہاہے کہ بی بی ایم پی افسروں نے سڑکوں کی مرمت کے لئے خریدی گئی امریکی مشین سے زیادہ کام نہیں لیا اور اس پر آٹھ کروڑ روپے خرچ کردئے۔یہ الزام لگایا جارہاہے کہ ان مشینوں کی خریداری میں بھاری ہیرا پھیری ہوئی ہے، اس دوران بی بی ایم پی کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ رات بھر کی گئی مرمت کے دوران 871 گڈھوں کو بند کردیاگیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بیسکام ، بی ڈبلیو ایس ایس بی وغیرہ اچھی سڑکوں کی کھدائی کردیتے ہیں۔ مرمت کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا وعدہ کیاگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...

کرناٹک: پی یو سی امتحان میں طلبہ کو 'گریس مارکس' نہیں ملیں گے ۔ ایگزامنیشن بورڈ کی وضاحت

پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔ 

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، 17 سالہ لڑکی کے جنسی استحصال کا الزام

خود کو ملک کی سب سے ’سنسکاری‘ پارٹی کہنے والی بی جے پی کے لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر درج ہوا ہے۔ متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رواں سال 2 فروری ...