بی جے پی کے وکاس کا سفر فلم کی طرح سپر فلاپ ہوگی : راہل گاندھی
بناس کاٹھا/ گجرات،11؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انتخابی مہم کے دوران کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ جس طرح فلمیں فلاپ ہوتی ہیں اسی طرح بی جے پی کے وکاس کا سفر فلاپ ہوگا۔ راہل گاندھی نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں انتخابات ہو رہے ہیں اور مودی جی جاپان، پاکستان، افغانستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔راہل گاندھی نے مودی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی گجرات کے انتخابات ہیں، تھوڑا گجرات کے بارے میں بھی بات کرلیں۔ راہول گاندھی نے اپنے تیرہویں سوال میں مودی سے سوال کیا کہ مون صاحب ( چپ شاہ) سے جواب کی ضرورت ہے، بتائیں گے کہ کس کے لیے ’’ اچھے دن ‘‘ والی سرکاربنائی گئی ہے ۔