ریاست کے اقتدار پر بی جے پی کبھی قابض نہیں ہوگی: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2017, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مئی(ایس او نیوز) ریاست میں بی جے پی کی پانچ سالہ حکومت اور اس مدت میں تین وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی اور بارہا سیاسی عدم استحکام ، انتشار، لاقانونیت اوربدنظمی ریاستی عوام کیلئے ایک برے خواب کی مانند ہے۔ دوبارہ اس طرح کا ڈراؤنا خواب ریاستی عوام دیکھنا نہیں چاہیں گے۔ یہ بات آج کے پی سی سی کے شعبۂ میڈیاکے سربراہ وی آر سدرشن نے کہی۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی قائدین کی طرف سے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے ساتھ ایک مرتبہ تبادلۂ خیال کرکے انہیں یہ پہل کرنی چاہئے تھی، ایسا کرنے کی بجائے جابجا حکومت اور وزراء کی کردار کشی کرنے کیلئے یہ دورہ کرنا فضول ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کے ریاستی قائدین کو چاہئے کہ خشک سالی کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کیلئے مرکز پر زور دیں۔ ایسا کرنے کی بجائے فرضی اعداد وشمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش اگر بی جے پی قائدین کریں گے تو عوام ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی قائدین اپنے آپسی اختلافات پر پردہ پوشی کرنے کیلئے کانگریس حکومت کی کردار کشی پر اتر آئے ہیں ، اسی مقصد کے تحت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جارہاہے۔ اگلے انتخابات میں اقتدار پر قبضہ کرنے بی جے پی لیڈروں کے دعوؤں کو خواب خرگوش قرار دیتے ہوئے سدرشن نے کہا کہ ریاستی عوام کانگریس حکومت سے مطمئن ہیں اور پارٹی کو یقین ہے کہ دوبارہ ریاست کا انتظامیہ کانگریس کے ہاتھوں میں ہی سونپا جائے گا۔ سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی کے خلاف جتنکل کانکنی معاملے کی جانچ کے بارے میں ایک سو ال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوئی ہے۔ جو لوگ برسر اقتدار رہ چکے ہیں ان کی طرف سے اس طرح کے الزامات زیب نہیں دیتے۔اس موقع پر کے پی سی سی جنرل سکریٹری ایم سی بھوس راج نے کہاکہ 22؍ مئی سے پانچ دنوں تک بلگاوی ، کلبرگی، میسور، اور بنگلور ڈویژنوں کے اراکین پارلیمان ، اراکین اسمبلی ، ضلع کانگریس صدور ، محاذی تنظیموں کے سربراہوں اور گزشتہ انتخابات میں ناکام ہونے والے امیدواروں کے ساتھ پارٹی کو منظم کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، ریاست میں کانگریس امور کے انچارج وینو گوپال اور دیگر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...