حج بھون کا نام سابق صدر عبد الکلام کے نام پر رکھنا چاہتی ہے بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2018, 12:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )میسور ریاست کے 18ویں صدی کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نام پر رکھے گئے حج بھون کا نام بدلنے کے منصوبہ پر مخالفت جاری ہے۔ دریں اثنا بی جے پی لیڈر کے جی بوپا نے بنگلورو میں کہا کہ ان کی پارٹی سابق صدر جمہوریہ عبد الکلام کے نام پر حج بھون کا نام رکھنا چاہتی ہے۔بوپیا نے کہا ریاستی صدر بی ایس یدورپا اور تمام دیگر لیڈران چاہتے ہیں کہ حج بھون کا نام ٹیپو سلطان کے بجائے سابق صدرعبد الکلام جی کے نام پر رکھا جانا چاہئے۔تاہم بوپیا کو اس بات کا ڈر بھی ہے کہ اگر کرناٹک حکومت ٹیپو سلطان کے نام پر رکھے گئے حج بھون کا نام بدلے گی تو پوری ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا ہو سکتا ہے۔

قابل غور ہے کہ بنگلورو میں بی جے پی کی رکن پارلیمان شوبھا کارندلاجے نے کہا تھا کہ اگر حج بھون کو ٹیپوسلطان کا نام دیاجاتاہے ، تو اس کے خلاف احتجاج کیاجائیگا ۔ شوبھا کارندلاجے نے یہ بھی کہا تھا کہ حج بھون کی بنیاد سابقہ بی جے پی حکومت میں رکھی گئی تھی۔ اس مقدس جگہ کوعازمین حج کے قیام کیلئے بنایاگیا ہے ، نہ کہ ٹیپوسلطان کا نام دینے کیلئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...