وزیر اعلیٰ کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات پر بی جے پی چراغ پا پارٹی ریاست بھر میں جیل بھرو تحریک شروع کرے گی: شوبھا کرندلاجے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2018, 8:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍جنوری(ایس او نیوز) رکن پارلیمان وبھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کی جنرل سکریٹری شوبھا کرندلاجے نے بتایا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا کی جانب سے آر ایس ایس اور بی جے پی کو دہشت گرد تنظیمیں اور اس کے کارکنوں کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے خلاف ریاستی بی جے پی 12 جنوری سے ریاست بھر میں ’’ جیل بھرو تحریک‘‘ شروع کرے گی۔

یہاں اخباری کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کرندلاجے نے چیلنج کیا کہ اگر حکومت کو طاقت ہے تو بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کرے، کیونکہ بقول وزیر اعلیٰ سدارامیا بی جے پی اور آر ایس ایس کارکن دہشت گرد ہیں،اور انہیں گرفتار کیا جائے۔کرندلاجے نے الزام لگایا کہ ریاستی کانگریس رہنما اور وزیر اعلیٰ سدارامیا کے بے جا بیانات سے ریاست میں نظم نسق کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، اور اس کے لئے ذمہ دار ریاستی کانگریس کے نگران کارکے سی وینو گوپال ہیں،انہوں نے کہا کہ کئی دہوں سے ملک کی خدمت میں مصروف آر ایس ایس تنظیم محب وطن ہے، اور واجپائی جیسے عظیم رہنماؤں پر مشتمل بی جے پی کو دہشت گرد اور جہادی کہنا کانگریس کی بے وقوفی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ آج ملک میں دہشت گردی کے لئے کانگریس ہی ذمہ دار ہے، جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے بھی کانگریس ہی ذمہ دار ہے، قتل وغارت گری کا آغاز پنجاب سے ہوا، جہاں کانگریس نے علاحدہ خالصتان تحریک کی حمایت کی اور کانگریس نے شمالی مشرقی ریاستوں میں علاحدگی پسندوں کو بڑھاوا دیا، انہوں نے کہا کہ ایل ٹی ٹی ای کے سربراہ پربھاکرن کی مالی امداد کی، جس کی وجہ سے ملک کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے محروم ہونا پڑا، شوبھا کرندلاجے نے کہا کہ کانگریس کی گندی سیاست کی وجہ سے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو قیمت چکانی پڑی، اب کانگریس کو آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، کرندلاجے نے بتایا کہ وینو گوپال نے کیرلا کی خونی سیاست پی ایف آئی، ایس ڈی پی آئی کے ذریعہ کرناٹک میں لائی ہے، اور کانگریس نے پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے ساتھ خفیہ معاہدہ کرلیا ہے، انہوں نے بتایا کہ میسور میں بم دھماکہ کرنے والے علاحدگی پسندوں نے2015 میں ہی ریاستی چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا تھا، لیکن اسے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا،جس کی وجہ سے میسور میں عدالت کے روبرو دھماکہ ہوا، کرندلاجے نے کہاکہ آر ایس ایس یا بی جے پی والوں نے کبھی تلوار، چاقو، چھرا نہیں تھاما، کانگریس ووٹ بینک کی خاطر تلوا اور چاقو تھامنے والوں کی حمایت کررہی ہے، وزیر اعلیٰ سدارامیا کو اقتدار کا نشہ چڑھ گیا ہے، لیکن عوام انہیں مناسب سبق سکھائیں گے، اخباری کانفرنس کے دوران بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر بھارتی شٹی انورمانپاڈے، اشوتھ نارائن موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...