وزیر اعلیٰ سدرامیا کے فرزند پر اراضی گھپلے کا الزام،بی جے پی کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کرنے سدرامیا کا فیصلہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 10:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی لیڈر بی جے پٹ سوامی کو متنبہ کیا کہ ان کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا پر سرکاری زمین ہڑپنے کے جو بے بنیاد الزامات پٹا سوامی نے عائد کئے ہیں اس کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کریں گے۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ بی جے پی کے پٹ سوامی نے ڈاکٹر یتیندرا کے خلاف جو الزامات عائد کئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ میسور میں شانتا انڈسٹریز کیلئے منظور شدہ زمین اور ڈاکٹر یتیندرا کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے باوجود بھی بی جے پی کے قائدین جھوٹے الزامات لگاکر یتیندرا کے مستقبل کو خطرہ میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سدرامیا نے کہا کہ یتیندرا کو انہوں نے ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر پٹ سوامی کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کریں اور بی جے پی کے جھوٹ کو عوام کے سامنے لائیں۔ انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں بی جے پی قائدین کی طرف سے بے بنیاد الزامات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے شوبھا کارندلاجے نے جھوٹا الزام لگایا اور اب پٹ سوامی نے الزامات لگائے ہیں۔ ان بے بنیاد الزامات کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہتک عزت مقدمات دائر کئے جائیں گے۔سابق ریاستی وزیر اور میسور میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈر سی ایچ وجئے شنکر کی کانگریس میں شمولیت کے متعلق خبروں سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اب تک انہوں نے اس سلسلے میں ان سے ملاقات نہیں کی ہے۔ اگر وہ کانگریس میں آنا چاہتے ہیں تو پارٹی میں ان کا استقبال کیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...