مسلمانوں کی خوشنودی ،ہندومخالف سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے کانگریس:بی جےپی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2018, 1:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی )نے کانگریس رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیرششی تھرور کے ملک کے ’ہندوپاکستان ‘بننے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہندستان اور اسکی جمہوریت کو بدنام کرنے اور ہندؤوں کو دہشت گردی سے جوڑکر خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے ۔

بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترانے یہاں صحافیوں سے کہاکہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی کل مسلم دانشوروں سے ملاقات کے تھوڑی دیر بعد مسٹر تھرورکے اس بیان سے ثابت ہوگیاہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی مندر وں کے درشن اور جنیوپہننے کی فینسی ڈریس مقابلے سے باہر آگئے ہیں اور کانگریس خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کے بغیر اسی طرح سے نہیں رہ سکتی جیسے پانی کے بغیر مچھلی ۔

انھوں نے میڈیا رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان رپورٹوں میں ذرائع کے حوالہ سے کہاگیاہے کہ مسٹر گاندھی نے مسلم دانشوروں سے مندر کے درشن کی سیاست پر معافی مانگی ہے اور خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کی طرف لوٹنے کا وعدہ کیاہے ۔انھوں نے کہاکہ وہ میڈیاکی رپورٹوں کو سچ مانتے ہیں۔

مسٹر سمبت پاترانے کہاکہ آج کی سب سے اہم خبر یہ آئی ہے کہ ہندستان کی معیشت فرانس کو پیچھے چھوڑ کر دنیاکی چھٹی سب سے بڑی معیشت بن گئی ہے ۔لیکن وزیراعظم نریندرمودی اور بی جے پی سے نفرت کی وجہ سے کانگریس باربار ہندستان اور جمہوریت پر حملہ کرنے سے باز نہیں آرہی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے ہندودہشت گردی کا لفظ استعمال کیاتھا اور آج ’ہندوپاکستان ‘کا نیالفظ وضع کیاہے ۔انھوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی باربار ہندوؤں پر حملہ کررہی ہے ۔پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ملک ہے اور ’ہندوپاکستان ‘کہہ کر ہندوؤں پر براہ راست پھر سے دہشت ہونے کا الزام لگایاہے ۔

انھوں نے کہاکہ کانگریس کے لیڈر ہندستان کے آئین کو توڑے جانے کا اندیشہ ظاہر کررہے ہیں لیکن خود کی تاریخ دیکھیں جس میں ایمرجنسی کے سیاہ داغ ہیں جس میں کانگریس نے دوسال تک آئین کو معطل کرکے رکھاتھا۔کانگریس کی حکومت میں ہی ریاستوں کی 88منتخب حکومتوں کو گرایاگیا۔

بی جے پی ترجمان نے کانگریس کو متنبہ کیاکہ وہ ملک میں خوف پیداکرنے کی سیاست نہ کرے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔