رافیل کو لے کر راہل کے الزام پر مودی حکومت کا جوابی حملہ، غلط نیوز پھیلا رہے ہیں راہل گاندھی، ہمارا سودا یو پی اے سے بہتر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 12:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،12؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان لڑاکا طیارہ رافیل کو لے کر ہوئی ڈیل پر کانگریس صدر راہل گاندھی کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ رافیل پر راہل گاندھی نے فیک نیوز کے ذریعے ملک بھر میں جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔

پیوش گوئل نے کہا ہے،این ڈی اے نے یو پی اے سے بہتر سودا (رافیل) کیا ہے۔ دس کمپنی کے سی ای اونے صاف صاف بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے آف سیٹ کو نافذگو کرنے کے لئے اپنی خواہش سے پارٹنر کا انتخاب کیا تھا۔پیوش گوئل نے کہا کہ راہل گاندھی فیک نیوز بنا رہے ہیں۔ایک جھوٹ کو 100 بار کہہ دینے سے وہ سچ نہیں ہو جائے گی۔رافیل ڈیل پر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بی جے پی دفتر پر پریس کانفرنس کر کہا کہ حکومت نے 2007 اور 2012 میں یو پی اے کے وقت ہوئے معاہدے سے بہتر معاہدہ کیاہے۔ہمیں تیز ترسیل، مرمت کا طویل وقت اور اسپیئر پارٹس کی بہتر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔پیوش گوئل نے کہا کہ کل (جمعرات کو) ہمیں دسلٹ ایوی ایشن کے سی ای او کی طرف سے بھی زیادہ وضاحت ملی، جنہوں نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آفسیٹ نافذ کرنا ضروری تھا۔اس لئے انہوں نے خود آفسیٹ کونافذ کرنے کے لئے شراکت داروں کو منتخب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت آ گیا ہے کہ کانگریس کو سمجھ جانا چاہئے کہ یہ حکومت شفافیت اور اعلی ترین معیارات کی حکومت ہے۔جس نے ہندوستان کی قومی سلامتی کے مفاد میں بہت ضروری اقدامات کیے ہیں۔پیوش گوئل نے کہا کہ آف سیٹ پر آخری رائے 2019 کے آخر تک دستیاب ہو جائیگی۔ جھوٹ کو بار بار بولنے سے سچ بدل جانے والا نہیں ہے۔کانگریس اور کانگریس صدر راہل گاندھی کو ملک کو اب بہت سے سوالات کے جواب دینے ہیں۔

پیوش گوئل نے مزید کہا کہ انہوں نے اب تک نہ تو ارون جیٹلی، نہ روی شنکر پرساد اور نہ ہی نرملا سیتا رمن کے الزامات کا جواب دیا ہے۔وزیر ریل نے کہا کہ کانگریس اور راہل گاندھی نے فرانس کی میڈیا رپورٹ کو توڑ مروڑ کو پیش کیا۔یہاں تک کی سپریم کورٹ کے جائزہ کو بھی کانگریس کی طرف موڑ دیا گیا۔کانگریس ممکنہ طور 2012 کے اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، جہاں پہلے خاندان کے ساتھیوں کے دباؤ میں انہوں نے اس طرح کے ایک اہم لین دین کو منسوخ کر دیا اور ہندوستان کی قومی سلامتی سے سمجھوتہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔