اداکار پرکاش راج کا بی جے پی سے چوکنا رہنے کا مشورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور، 20؍اپریل(ایس او نیوز) معروف فلم اداکار پرکاش راج  نے کہاکہ بی جے پی کرناٹک کو کانگریس سے آزاد کرانے کا نعرہ اس لئے دے رہی ہے کہ اقلیتوں کو دہشت زدہ کرکے اپنا الو سیدھا کرسکے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں کانگریس کا خاتمہ کرنے کا نعرہ بھی اسی ذہنیت کے ساتھ دیاگیا ہے کہ ملک بھر کی اقلیتوں میں احساس عدم تحفظ کو عام کیا جائے اور اسی بنیاد پر مذہبی صف بندی سے سیاسی فائدہ اٹھایا جائے۔ پرکاش راج نے کہاکہ وہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں، اور ساتھ ہی ووٹروں پر کسی طرح کا دباؤ بھی نہیں ڈالنا چاہتے کہ کسی مخصوص پارٹی کو ووٹ دیں۔ لیکن بی جے پی فی الوقت جس صورتحال میں ہے وہ ملک کے لئے خطرے سے خالی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں اٹل بہاری واجپائی جیسے قد آور رہنما بھی تھے، جن کا وہ آج بھی احترام کرتے ہیں ، لیکن اننت کمار ہیگڈے جیسے لوگ بھی بی جے پی میں ہیں جو ملک کی اقلیتوں سے ان کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔ دریائے کاویری کے معاملے میں تمل فلم اداکاروں رجنی کانت اور کمل ہاسن کی بھوک ہڑتال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ صدیوں پرانا ہے ایک بھوک ہڑتال یا مظاہرے سے حل ہونے والا نہیں ہے، اسی لئے دور اندیشی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دریائے کاویری کے تنازعے کو اس طرح سلجھانے کی ضرورت ہے کہ تمام ریاستوں کے کاشتکاروں اور عوام کو اطمینان ہو ، اس کو سیاسی موضوع بنائے رکھنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ مختلف سیاسی رہنماؤں کے مٹھوں کے دوروں پر تبصرہ کرتے ہوئے پرکاش رائے نے کہاکہ یہ سلسلہ آزادی کے پہلے سے چل رہا ہے، لیکن ان دوروں کو سیاسی فائدوں کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی ماحول میں مذہب کو ملاکر اس کے تقدس کو پامال کیا جارہاہے، جبکہ مذہب انسان کو اس کی زندگی میں رہنمائی کرنے کا ذریعہ ہے، معاشرے میں اسے شامل کرنا ضروری ہے، لیکن اسی حد تک جہاں تک اچھائی کو عام کیا جاسکے۔ جہاں نجی مقاصد اور مذہب کا میل ہوا وہاں سے گندی سیاست شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حال میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ان کی ملاقات صرف رسمی تھی، اس ملاقات کا مقصد یہ نہیں تھاکہ وہ جنتادل (ایس) یا کسی پارٹی کی حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں ، پرکاش رائے نے کہاکہ اس سلسلے میں وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ انتخابات کے مرحلے میں وہ کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کا اعلان نہیں کریں گے، لیکن اتنا ضرور چاہیں گے کہ سیکولر طاقتیں مضبوط ہوں اور فرقہ پرستوں کا صفایا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...