جہد آزادی سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں: دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2018, 10:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍نومبر(ایس او نیوز) بی جے پی کا ملک کی جہد آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی لئے اس پارٹی میں ایسا کوئی رہنما بھی نہیں ہے جو یہ کہہ سکے کہ اس نے ملک کی آزادی کے لئے کچھ کیا ہے، اسی لئے اس نے کانگریس رہنما سردار ولبھ پٹیل کو سیاسی فائدے کے لئے ہائی جاک کرلیا ہے۔ یہ الزام آج کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر دنیش گنڈو راؤ نے لگایا۔ کے پی سی سی دفتر میں جواہر لال نہرو کے جنم دن کی تقریبات میں حصہ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی فائدے کے لئے وزیر اعظم مودی نے گجرات میں سردار پٹیل کا بلند ترین مجسمہ نصب کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کی ترقی کے لئے جواہر لال نہرواور ان کے خاندان کی دین بے مثال رہی ہے۔ نہرو کے والد موتی لال نہرو بھی ملک کی جہد آزادی سے جڑے رہے اور بعد میں اس ورثے کو جواہر لال نہرو نے آگے بڑھایا۔یہ دونوں ملک کو آزاد کرانے کے لئے جیل میں قید رہے ، بی جے پی اور آر ایس ایس میں کوئی ایسا نہیں ہے کہ جس نے وطن کی آزادی کے لئے ایک دن کی قید برداشت کی ہو۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو آزادی رہنماؤں کی قربانیوں سے ملی ہے ، البتہ آر ایس ایس سے وابستہ کچھ ایسے لوگوں کی نشاندہی آسانی سے کی جاسکتی ہے جنہوں نے جہد آزادی کے دوران انگریز حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پچھلے کچھ برسوں سے ایک منظم سازش کے تحت نہرو اور گاندھی خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی طرف سے نہرو اور ان جیسے بڑے قائدین کے احترام کی امید نہیں کی جاسکتی، کیونکہ مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی اپنے سیاسی استادوں کو سب سے پہلے ختم کردیا، ایل کے اڈوانی، اٹل بہاری واجپائی اور یشونت سنہا جیسے قائدین کو مودی نے سب سے پہلے نشانہ بنایا ۔ کیونکہ مودی کو خوف تھاکہ ان قائدین کو اگر آگے رکھا گیا تو وہ اس ملک کے ڈکٹیٹر نہیں بن پائیں گے۔ جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل کے درمیان تخلیوں کے متعلق وزیراعظم مودی کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے جذبات بھڑکا کر بار بار اقتدار حاصل نہیں کیا جاسکتا، آنے والے دنوں میں مودی کو گھر بٹھانے کی ذمہ داری کانگریس کارکنوں نے سنبھال لی ہے، 2019 کے انتخابی نتائج کے بعد وزیراعظم مودی آرام سے اپنے جھوٹ پر تحقیق کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر سینئر قائدین ایچ ہنومنتپا ، ویرنا متی کتی، رکن کونسل پرکاش راتھوڑ ، اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...