شمالی کرناٹک پر کمار سوامی کا بیان احمقانہ: یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 11:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی صدر اور اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر بی ایس یڈیورپا نے کہا ہے کہ شمالی کرناٹک کی ترقی کو نظر انداز کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کا یہ بیان کہ شمالی کرناٹک کے عوام نے ان کی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا اسی لئے ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیاہے، غلط ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو اپنایہ بیان واپس لے کر شمالی کرناٹک کے عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔ بصورت دیگر وزیر اعلیٰ کے خلاف بی جے پی ریاست گیر تحریک شروع کردے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ کمار سوامی ریاست کی صرف 37 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے وزیراعلیٰ بن بیٹھے ہیں، وہ پوری ریاست کے نمائندہ نہیں لیکن بحیثیت وزیر اعلیٰ ان کا فرض ہے کہ ریاست کے ہر فردکی یکساں طور پر نمائندگی کریں اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لئے فکر مند ہوں۔ یڈیورپا نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے میں اپنی ناکامی پر پردہ پوشی کے لئے کما رسوامی اس طرح نفرت کو ہوا دینے والے بیانات کا سہارا نہ لیں۔ فوری طور پر اپنے قول کی اصلاح کریں اور شمالی کرناٹک کے عوام سے معذرت خواہی کرتے ہوئے اس علاقے کی ترقی کے لئے حکومت کی طرف سے ٹھوس اقدامات کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی صرف اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کے لئے ریاستی عوام سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کمار سوامی کے ایک احمقانہ بیان سے شمالی کرناٹک علاحدہ ریاست کے مطالبے کے شعلوں میں جھلس رہا ہے۔ اس کی ذمہ داری کمار سوامی اور ان کی حمایت کرنے والی کانگریس کو لینی چاہئے۔ بی جے پی کا یہی موقف ہے کہ متحدہ کرناٹک برقراررہے، لیکن کانگریس کا منشاء کیا ہے اس پارٹی کو واضح کردینا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...