پارکوں میں اندرا کینٹین کی شروعات پر بی جے پی برہم

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th July 2017, 1:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:11/ جولائی(ایس اونیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے شہر میں عوام کو کم قیمت پر ناشتہ اور کھانا فراہم کرنے کیلئے شروع کی جارہی اندرا کینٹین کے متعلق بی بی ایم پی میں اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی نے کہا کہ بی بی ایم پی کسی بھی حال میں اندرا کینٹین قائم کرنے کیلئے پارکوں، کھیل کے میدانوں اور نالوں کے اطراف بفرزون کی زمینات استعمال نہ کرے۔ آج اپنے ایک اخباری بیان میں  انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو کم قیمت پر کھانا مہیا کرانے اندرا کینٹین کا اقدام خوش آئندہے۔ لیکن اس کینٹین کے قیام کیلئے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے وہ غیر قانونی محسوس ہوتا ہے، شہر کے پارکوں، کھیل کے میدانوں اور اقامتی علاقوں میں اس کینٹین کے قیام سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کینٹین کیلئے جن جگہوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے اس کے متعلق رضاکار اداروں کی طرف سے بہت سارے اعتراضات موصول ہوئے ہیں اسی لئے جن کے متعلق اعتراضات موصول ہوئے ہیں بی بی ایم پی ان کینٹینوں کو ہٹانے کی طرف قدم اٹھائے، اگر کسی نے حکومت کی طرف سے جن جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا عدالت میں چیلنج کردیا تو اندرا کینٹین کے ذریعہ غریبوں کو جو فائدہ ہونے والا ہے وہ رک سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...