بی بی ایم پی کے اقتدار پر قبضہ کرنے بی جے پی کی کوشش ناکام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 9:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ستمبر(ایس او نیوز) ایک طرف ریاست کی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کو کسی بھی طرح غیر مستحکم کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش میں منہ کی کھانے کے بعد اب بی جے پی کو بنگلور کی سطح پر بھی مات کھانی پڑی، جب برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے سابق وزیر آر اشوک نے آزاد کارپوریٹروں کو خریدنے کی کوشش بسیار کی۔

بتایا جاتاہے کہ کل رات آر اشوک نے شہر کے تین چار آزاد کارپوریٹروں کے ساتھ الگ میٹنگ کی اور ان کو لالچ دیتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کے خیمے میں آجائیں تو انہیں بی بی ایم پی میں مناسب چیرمین شپ سے سرفراز کیا جائے گا، تاہم ان تمام کارپوریٹروں نے اشوک کی ایک نہ سنی ۔ کہاجاتاہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے پر قبضہ کرنے کے لئے اشوک نے ان کارپوریٹروں کو مشورہ دیا کہ میئر کے انتخاب کے لئے ہونے والی کونسل میٹنگ میں وہ غیر حاضر رہیں، اس غیر حاضری کے دوران ان کے بیرون ملک دورے کا سارا خرچ بی جے پی برداشت کرے گی۔ جب بی بی ایم پی کے اقتدار پر بی جے پی قابض ہوجائے گی تو واپس آکر وہ کسی بھی کمیٹی کی چیرمین شپ بھی حاصل کرسکتے ہیں، لیکن اس سلسلے میں جب اتفاق نہیں ہوپایا تو بی جے پی کو اس منصوبے میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بتایاجاتاہے کہ اشوک نے آزاد کارپوریٹروں کو آفر دیاکہ ان میں سے ایک کو ڈپٹی میئربنایا جائے گا اور باقی کواہم اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ یہ شرط بھی رکھی کہ پہلے وہ میئر کے انتخاب کے لئے بی جے پی کا ساتھ دینے کا وعدہ کریں۔ تاہم آزاد کارپوریٹروں نے بی جے پی لیڈرکی ایک نہ سنی ، اس کے علاوہ آزاد کارپویٹروں کو چیرمین شپ دئے جانے پر بی جے پی میں بھی شدید اختلافات پیدا ہوگئے اور بی جے پی کے کارپوریٹروں نے اقتدار کے لئے آر اشوک کی طرف سے آزاد کارپوریٹروں کو ڈپٹی میئر کا عہدہ اور چھ اہم کمیٹیوں کی چیرمین شپ دئے جانے کے منصوبے کو ماننے سے انکا ر کردیا، جس کے نتیجے میں بی بی ایم پی کے اقتدار پر قابض ہونے بی جے پی کی کوشش کو پہلے ہی مرحلے میں ٹھوکر لگ گئی۔

آزاد کارپوریٹروں کے ساتھ اشوک کی میٹنگ کی اطلاع جیسے ہی شہر کے بارسوخ کانگریس لیڈر رام لنگا ریڈی کو ملی تو انہوں نے آج صبح ہی شہر کے سبھی آزاد کارپوریٹروں کو اپنی رہائش گاہ طلب کرکے ان کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔تمام آزاد کارپوریٹروں نے رام لنگاریڈی کے روبرو اپنے چند مطالبات رکھے اور یقین دلایا کہ پچھلے تین سال کے مانند کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے ساتھ ان کا تعاون برقرار رہے گا۔

ان کارپوریٹروں نے رام لنگا ریڈی کو بتایاکہ ابتدائی دو سال کے دوران آزاد کارپوریٹروں کو چیرمین شپ سے سرفراز کیاگیاتھا لیکن تیسرے سال انہیں کوئی چیرمین شپ نہیں دی گئی ۔اس بار آزاد کارپوریٹروں کو چیرمین شپ دی جائے۔ کہاجاتاہے کہ رام لنگا ریڈی نے آزاد کارپوریٹروں کے تمام مطالبات سے اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ کانگریس قیادت کو وہ اس بات کے لئے باور کرائیں گے کہ آزاد کارپوریٹروں کو حسب معمول چیرمین شپ دی جائے۔ انہوں نے واضح کردیا کہ میئر کا عہدہ کانگریس کے پاس رہے گا اور ڈپٹی میئر جے ڈی ایس سے ہوگا۔ اس سے آزاد کارپویٹروں نے بھی اتفاق کرلیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...