بہارمیں سیلاب سے اب تک 56 اموات قدرتی آفت سے 65لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 10:44 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،15/اگست (پی ٹی آئی) شمالی بہار میں سیلاب کا قہر جاری ہے ۔بہار کے تقریباً 21 اضلاع سیلاب سے متاثرہیں ۔سیلاب میں اب تک جملہ 56 افراد لقمۂ اجل بن گئے ہیں جب کہ 65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق صرف ارریہ میں ہی ڈوب کر 20 لوگوں کی موت ہوئی جب کہ کشن گنج میں 5لوگوں کی جان گئی۔ اس کے علاوہ مشرقی چمپارن میں تین اورمغربی چمپارن میں 4 افراد کی موت کی خبر ہے ۔ دربھنگہ میں تین ،سیتامڑھی میں 7 اورمدھوبنی سے 2 افراد کی موت ہوئی ہے ۔پورنیہ کے مروناگاؤں میں چار بچے ڈوب گئے جن میں سے 2کی لاش نکالی گئی ہے۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں یوم آزادی کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ حکومت پوری صورتحال پر نظر رکھ رہی ہے ۔ اچانک بارش سے شمالی بہار کے کئی اضلاع میں صورتحال تشویشناک ہے ۔ دربھنگہ کے گھنشیام پور ڈویژن کے رسیاری گاؤں کے پاس کملابلان کے پشتے دوجگہوں پر اچانک ٹوٹ جانے سے علاقہ میں تباہی مچ گئی ۔ لوگوں نے گھر بار چھوڑکر کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ تباہی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں سماگئے ۔گھروں میں پانی کمر تک تو اسکولوں میں سیلاب کا پانی کھڑکیوں تک پہنچ گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔