یوپی کے 1.72لاکھ شکچھامتروں کوراحت نہیں، سپریم کورٹ نے اسسٹنٹ ٹیچر ماننے سے انکار کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th July 2017, 12:48 PM | ملکی خبریں |

لکھنو،25؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے 1.72لاکھ شکچھامتروں کواسسٹنٹ اساتذہ کے طور پر ایڈجسٹ کرنے کے بارے میں اہم حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے۔لیکن ساتھ ہی کورٹ نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 38ہزارشکچھامتر بنے رہیں گے۔اس کے ساتھ ہی جو 72ہزار اسسٹنٹ استاد کون استاد بن گئے ہیں یعنی BAاور TETکرکے وہ اپنے عہدے پررہیں گے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسے شکشا متروں کو TETپاس کرنے کے لیے دومواقع ملیں گے جن میں اسسٹنٹ اساتذہ کے طور پر ایڈجسٹمنٹ ہواتھا۔اس کے ساتھ ہی شکشامتروں کی عمرکے قوانین میں چھوٹ ملے گی۔اس کے پہلے اترپردیش کے 1.72لاکھ شکچھامتروں کے اسسٹنٹ اساتذہ کے طور پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملے میں سپریم کورٹ نے17مئی کواپنافیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔قابلِ ذکرہے کہ 12ستمبر 2015کو ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے تقریباََ .72لاکھ شکشا کااسسٹنٹ ٹیچر کے طورپرایڈجسٹمنٹ کومنسوخ کردیاتھا۔اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔