بہار کے 6ہزار دیہات کو ملے گی مفت براڈ بینڈ سروس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2017, 10:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کی جانب سے دہلی کے سائنسی بھون میں وزیر مواصلات منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ملک کے تمام ریاستوں کے وزراء کی میٹنگ ہوئی۔جہاں بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی بھی موجود رہے۔اس اجلاس میں یہ طے ہوا کہ ملک کی ایک لاکھ گرام پنچایتوں جن میں بہار کی 6105بھی شامل ہیں ان گاؤں کو شروع کے 6ماہ تک ڈیجیٹل انڈیا کے تحت بھارت نیٹ کی طرف سے مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی خدمت دی جائے گی۔اس کے بعد ملک کی ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی چار بڑی کمپنیاں جن ووڈافون، ایئر ٹیل، جیو اور بی ایس این ایل شامل ہیںیہ کمپنیاں 75 فیصد سستی شرح میں گاؤں والوں کو براڈ بینڈ سروس دستیاب کرائے گی۔پنچایتوں کے تحت 5-6 وائی فائی اور ہاٹ اسپاٹ لگائے جائیں گے تاکہ بساوٹو کے دیہاتیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے۔میٹنگ میں یہ بھی بحث ہوئی کہ ہندوستانی حکومت جلد ہی ٹینڈر نکال کر نجی شعبے کے سروس پروائڈرکو بہار میں دوسرے مرحلے کا آپٹکل فائبر بچھانے کا کام سونپے گی۔دوسرے مرحلے کے کام کو پورا کرنے کے لئے حکومت ہند 30,920 کروڑ روپے کی منظوری فراہم کی ہے۔بہار میں جن گاؤں پنچایتوں تک آپٹیکل فائبر بچھا دیا گیا ہے وہاں پنچایت سرکاری عمارت یا کامن سروس سینٹر میں براڈبینڈ مہیا کئے جائیں گے اور اس کی دیکھ بھال اور سیکورٹی کی ذمہ داری انہیں ہی دی جائے گی۔ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت بھارت نیٹ کے ذریعہ ملک کی تمام گاؤں پنچایتوں کو 2019 تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس سے جوڑ کر صحت، تعلیم، زراعت کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے تمام قسم کی خدمات آن لائن فراہم کی جائے گی۔براڈ بینڈ سے ملک کے دیہی گھر بیٹھے تمام طرح کی سرکاری خدمات کے ساتھ ہی تفریح کا بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔