حکومت آلودگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے؛ نوین فلائی اوور اسٹیل کی تعمیر کے خلاف احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2017, 10:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍جولائی (ایس او  نیوز) بنگلوروشہر کے کرناٹک فلم چیمبرس اور جیون بیما بلڈنگ کے درمیان اسٹیل فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ اس منصوبہ کو فوراً رد کرے۔ احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔ نوین نامی شخص نے اس موقع پر بتایا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل تک عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خصوصاً اس روٹ میں 30بڑے پیڑوں کو کاٹنا پڑے گا جس سے ماحولیات پر برا اثر پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ شہر کی ماحولیات کو بہتر بنایا جائے۔ شہر میں آلودگی کی مقدار بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ اس کیلئے ضروری اقدامات کرے۔ چونکہ پہلے ہی بہت سارے پیڑ پودے ختم کئے جاچکے ہیں۔مزید پیڑ نہ کاٹے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت ضروری ہے کہ آلودگی پر قابو پانے کیلئے کثیر تعداد میں پودے لگائے جائیں۔ اسٹیل فلائی اوور کی تعمیر کے خلاف بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرے کرشنا روڈ اور جیون بلڈنگ کے درمیان سڑک کی چوڑائی زیادہ سے زیادہ 65فیٹ ہے۔ اگر فلائی اوور کی تعمیر کی جاتی ہے تو سڑک بہت چھوٹی ہوجائے گی۔ جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت میں دشواری بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے شہریوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔حامد نامی شخص نے اس سلسلہ میں بتایا کہ اسٹیل فلائی اوور کی تعمیر کے نام پر سیاسی لوگوں کی یہ تجارت ہے۔ حالانکہ اس وقت شہر میں ٹریفک اور بڑھتی ہوئی آلودگی بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ ٹریفک کو بہتر بنانے کیلئے اسٹیل فلائی اوور کی تعمیر کے علاوہ بھی دیگر راستے ہیں۔ مگر پیڑوں کو کاٹنے سے روکنے کیلئے اقدامات بہت ضروری ہے۔ شالنی نامی خاتون نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ سے فائدہ کم نقصان زیادہ ہے۔ اس لئے حکومت اس منصوبہ کو ترک کردے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...