بنگلورو کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش درختوں کے گرنے سے نقصانات،سڑکیں جام،ٹریفک متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st May 2017, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/اپریل(ایس او نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے سے بہت نقصانات ہوئے ہیں۔ متعدد علاقوں میں بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ بعض علاقوں میں سڑکوں پر درخت گرنے سے گھنٹوں ٹریفک متاثررہا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ریاست کے مختلف شہروں میں زبردست بارش ہوئی ہے۔ ان میں بلگاوی،وجیا پور، شیموگہ، چکمگلور اور کوڈگو اضلاع بھی شامل ہیں۔ جبکہ بعض علاقوں میں تھوڑی بارش ہوئی مگر زور دار طوفانی ہوائیں چلنے سے کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ راجہ راجیشوری نگر، کتری گپے، بی ای ایم ایل لے آؤٹ، بی ایچ ای ایل پولیس کوارٹرس، کنگیری سیٹالائٹ ٹاؤن، ودیا پیٹھ سرکل، ہوسہلی ، وجئے نگر، ناگینہلی اور نرملا گری نگر میں بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے کافی نقصانات کی خبرہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض اہم راستوں پر درخت گرنے سے گھنٹوں ٹریفک جام جس کی وجہ سے ٹاؤن ہال، کے جی روڈ، جے سی روڈ، ہسور روڈ، بنرگٹہ روڈ، لال باغ ویسٹ گیٹ روڈ اور خلاصی پالیم سے گزرنے والی گاڑیاں بہت دیر تک سڑکوں پر کھڑی رہیں۔شام کے وقت لوگوں کو اپنے گھر تک پہنچنے میں کافی تاخیر اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈیا میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ( آئی ایم ڈی) نے اس سلسلہ میں بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کم اور کہیں زیادہ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ3.8ایم ایم بارش شہر میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتوار کی شام کو بھی مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ اس بار قبل از وقت مانسون سے جہاں فائدے ہورہے ہیں وہیں نقصانات کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض مقامات پر پیڑ گرنے سے وہاں پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ اس بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ ریاست کے دیگر اضلاع کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ شمالی کرناٹک میں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ پریشان ہیں اور گرمی کی تپش سے جانوروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...