قومی میڈیکل کمیشن کے قیام کی شدید مخالفت؛ بنگلور میں نجی ڈاکٹروں کی ہڑتال سے طبی خدمات متاثر ،ایک بچے کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 9:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔28؍جولائی(ایس او نیوز) مرکزی حکومت کے قومی سطح پر میڈیکل کمیشن قائم کرنے کے   فیصلے کے خلاف  آج سے نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی طرف سے شعبۂ آؤٹ پیشنٹ بند کرکے جو احتجاج شروع کیاگیا اس کا بڑے پیمانے پر اثر دیکھا گیا۔ علاج بروقت نہ ہونے کے نتیجے میں بلگاوی میں ایک کمسن بچے کی موت بھی واقع ہوگئی۔

نیشنل میڈیکل کمیشن قائم کرنے مرکز کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی طرف سے آج ’’یوم مذمت ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے ریاست کے بیشتر نجی اسپتالوں میں آؤٹ پیشنٹ شعبے بند رہے۔سرکاری اسپتالوں کی صورتحال بھی تقریباً ایسی ہی رہی۔ بعض نجی اسپتالوں میں حالانکہ ایمرجنسی شعبے کے ڈاکٹر موجود رہے، لیکن اکثر ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شمولیت کے سبب طبی خدمات متاثر رہیں۔ جہاں پر آؤٹ پیشنٹ شعبہ علامتی طور پر بند کیا گیا اس احتجاج کی وجہ سے داخلی مریضوں کو بھی پریشانی اٹھانی پڑی۔

بلگاوی کے گوکاک تعلقہ میں ایک نوزائدہ بچہ جو کل ہی پیدا ہوا تھا ، اسے آج علاج کے لئے اسپتال لایا گیا۔ جہاں علاج نہ ہونے کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ ریاست بھر میں نجی نرسنگ ہومس او ر چھوٹے موٹے کلینکوں سمیت25ہزار سے زائد طبی اداروں میں احتجاج کا اثر دیکھا گیا۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی کرناٹک شاخ کے سکریٹری ڈاکٹر ویرنا نے بتایاکہ قومی میڈیکل کمیشن کے قیام کے ذریعے مرکزی حکومت ڈاکٹروں کے پیشے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے، اس کمیشن کے قیام سے ڈاکٹروں کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اور ساتھ ہی سرکاری میڈیکل کالجوں کے نظام کو کمزور کرتے ہوئے زیادہ نجی میڈیکل کالجوں کے قیام میں آسانی ہوگی۔

مرکزی حکومت نے یہ اقدام نجی مفادات کو فائدہ پہنچانے کے لئے اٹھایا ہے۔ اس اقدام سے لاکھوں ایسے ہونہا طلبا میڈیکل تعلیم سے محروم ہوجائیں گے جو غریب اور پسماندہ طبقوں سے وابستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پورے میڈیکل شعبے کو مرکزی حکومت اپنی گرفت میں لینے کی سازش پر کار فرما ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں آج اس ہڑتال کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا ۔ یہاں کے ڈاکٹر حسب معمول کام پر حاضر رہے۔ نجی اسپتالوں میں علاج سے محروم مریض علاج کے لئے سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ تمام اضلاع میں انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی طرف سے قومی میڈیکل کمیشن کے قیام کی مخالفت میں میمورنڈم ڈپٹی کمشنروں کو پیش کیا گیا۔

بنگلور کے علاوہ میسور ، ٹمکور، داو نگیرے ، منگلور ، یادگیر، ہبلی دھارواڑ، بیدار، بلگام ، شیموگہ ، گلبرگہ، نیز تمام اضلاع میں اس احتجاج کا اثر دیکھا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...