کرناٹک کے سرکاری اسکولوں میں بیومیٹرک نظام کا نفاذ عنقریب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th June 2018, 11:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو14؍ جون (ایس او   نیوز)کرناٹک کی پرائمری اور ہائی اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے محکمۂ تعلیمات نے بیومیٹرک آلہ نصب کرنے کے کام میں تیزی لانا شروع کردیا ہے ۔ محکمہ کو شکایات موصول ہورہی ہیں کہ اساتذہ بچوں کو پڑھانا چھوڑ کر سیاست کی سرگرمیوں میں مصروف ہورہے ہیں ۔ ان کی شکایات کو غور سے سننے کے بعد محکمہ تعلیمات نے تمام اسکولوں میں بیومیٹرک نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی تنصیب کا کام بھی زوروں پر چل رہا ہے ۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر شالنی رجنیش نے یہ بات بتائی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیو میٹرک نظام نافذ ہونے کے بعد مقامی اور ریاستی سطح کے افسروں کو اساتذہ کی حاضری کے متعلق تفصیلات فراہم ہوں گی ۔ اس آلہ کی تنصیب سے تعلیمی معیار بھی بڑھے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بیو میٹرک نظام کی تجویز نئی نہیں ہے لیکن اس نظام کو ابھی تک مکمل نہیں کیا ہے ۔ مقامی وسائل کے استعمال سے اس نظام کو نافذ کرنے کے متعلق اس سے قبل بھی محکمہ تعلیمات نے سرکیولر جاری کیا تھا لیکن اس کیلئے دوگنی رقم خرچ ہونے کا اندازہ لگایا گیا جس کے نتیجہ میں اس نظام کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمۂ تعلیمات کی طرف سے مقرر کردہ فیس سے زیادہ ڈونیشن حاصل کرنے والی نجی اسکولوں کے افسروں سے ملاقات کرکے اسکولوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ والدین سے ڈونیشن کے نام پر افزود رقم وصو ل کئے جانے کے متعلق محکمہ کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ اس لئے افسروں کو چاہئے کہ وہ متعلقہ اسکولوں کا دورہ کرکے حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایسے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے ماتحت رہنے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کنٹرول اتھارٹی کو بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شالنی رجنیش نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں سے ایک کلومیٹر کی حدود میں نجی اسکولوں کو منظوری نہ دینے کا قانون ہے اس کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی نجی اسکول قائم کئے گئے ہیں ۔ سرکاری اسکولوں میں بچوں کی کمی کی ایک وجہ نجی اسکول بھی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی نجی اسکولوں کے متعلق افسران کو ایک مہینہ میں فہرست تیار کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے ۔ دریں اثناء پرائمری اور ہائی اسکولوں کے اساتذہ کیلئے بیومیٹرک نظام جاری کرنے کے محکمہ کے اس اقدام کا اساتذہ کی تنظیم نے استقبال کیا ہے ۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری چندرشیکھر نُگلی کے مطابق بیو میٹرک نظام نافذ کرنے محکمہ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اس کے لئے تنظیم کی طرف سے کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہیں آئے گی ۔ لیکن اس کو نافذ کرنے سے قبل دیہاتوں میں واقع اسکولوں کو بجلی کی سہولت سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے بتایاکہ اسکولوں میں بجلی اور سرور کا مسئلہ درپیش ہے ۔ ایسے میں بیومیٹرک نظام نافذ کئے جانے کے بعد اگر کوئی پریشانی لاحق ہونے کی صورت میں اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے بتایا کہ بیومیٹرک جیسے انتظامات کے ذریعہ اساتذہ پر دباؤ ڈالنے کے بجائے محکمہ میں واقع نقائص دور کرنے کیلئے اقدام کریں۔ ترقی اور تبادلہ سمیت مختلف موضوعات کی فائلیں ، لیٹر ہیڈکی نگرانی کا صحیح انتظام نہ ہونے کے سبب اساتذہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سب سے پہلے اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...