کیمپے گوڈا لے آؤٹ کے پانچ ہزار سائٹوں کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 2:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ستمبر(ایس او نیوز) بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ترتیب دئے جارہے ناڈا پربھو کیمپے گوڈا لے آؤٹ کے سائٹوں کی تقسیم کا عمل بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کل شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار سائٹیں الاٹ کی جائیں گی، ایک ہزار افراد کو 20x30 ، ڈھائی ہزار افراد کو30x40 ، سات سو افراد کو 40x60اورآٹھ سو افراد کو50x80 سائٹوں کی تقسیم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی قرعہ اندازی کے ذریعے درخواست گزاروں کو سائٹوں کی تقسیم کریں گے۔کل صبح ساڑھے گیارہ بجے سائٹوں کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔ سائٹوں کی تقسیم کے عمل میں درخواست گزاروں کی عمر ، ان کے ریزرویشن وغیرہ کے ضوابط کو بھی خاطر میں رکھا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار سائٹوں کی تقسیم کے بعد اگلے مرحلے میں باقی سائٹیں تقسیم کی جائیں گی۔عارضی طور پر 600مربع فیٹ اور12 مربع فیٹ کی سائٹوں کا الاٹمنٹ فوری طور پر کردیا جائے گا۔ جن امیدواروں کو سائٹ الاٹ کی جائے گی انہیں سائٹ کی مکمل رقم ادا کرنے کے لئے 60 دن کا وقت دیا جائے گا اس مدت میں اگر وہ رقم ادا نہیں کرپائے تو مزید 90 دنوں کا موقع ملے گا، ان دونوں میعادوں میں اگر رقم ادا نہیں کی گئی تو 21 فیصد سود کے ساتھ رقم وصول کی جا ئے گی، بصورت دیگر سائٹ کی منظوری منسوخ ہوجائے گی۔ سائٹ کا الاٹمنٹ ہوتے ہی پہلی قسط کی رقم جمع کرادینی ہوگی۔جن درخواست گزاروں کو سائٹ الاٹ نہیں ہوئی بی ڈی اے ان کے ڈپازٹ کی رقم ان کے بینک کھاتوں میں لوٹا دے گی۔ کیمپے گوڈا لے آؤٹ کے لئے سائٹوں کی تقسیم کاعمل دراصل ریاستی اسمبلی انتخابات سے پہلے ہونا تھا لیکن اس سلسلے میں عدالت میں تنازعہ ہونے کے سبب اسے موخر کردیاگیا۔ بی ڈی اے کے لئے زمین خالی کرنے والے زمین مالکوں نے معاوضے کی ادائیگی میں کمی کی شکایت کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، تاہم اب اس معاملے کو سلجھا لیا گیا ہے۔ کیمپے گوڈا لے آؤٹ، میسور روڈ اور ماگڑی روڈ رنگ روڈ کے درمیان واقع ہے، اس لے آؤٹ کے ذریعے بی ڈی اے نے 25ہزار سائٹوں کی تقسیم کا نشانہ طے کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...