خاکروبوں کو اندرا کینٹین کے ذریعے کھانے کی فراہمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 12:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی(ایس او نیوز)برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے شہر بھر میں کام کرنے والے خاکروبوں کو اسکان کی طرف سے کھانے کی فراہمی پر روک لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان لوگوں کو اب کھانا اندرا کینٹین کے ذریعے مہیا کرایا جائے گا۔ یکم اگست سے تمام خاکروب اندرا کینٹین میں راست طور پر کھانا کھا سکتے ہیں۔ اسکان نے خاکروبوں کو کھانا مہیا کرانے کے لئے فی کس 24 روپے فراہم کرنے کی مانگ رکھی ، لیکن بی بی ایم پی نے 20 روپیوں کے حساب سے رقم دینے کی بات کہی، جسے اسکان نے مسترد کردیا۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے آج ایک اخبار ی کانفرنس میں بتایا کہ بی بی ایم پی اور اسکان کے درمیان معاہدہ ختم ہوجانے کے سبب اب یہ طے کیاگیا ہے کہ خاکروبوں کو کھانا اندرا کینٹینوں کے ذریعے مہیا کرایا جائے گا اور کھانے کے لئے فی پلیٹ 20 روپیوں کی رقم بی بی ایم پی کی طرف سے اندرا کینٹین کے انتظامیہ کو فراہم کردی جائے گی۔ کمشنر نے بتایاکہ بی بی ایم پی نے حال ہی میں خاکروبوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایت کا کافی سختی سے نوٹس لیا ہے ، آئندہ یہ یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی حال میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہر وارڈ میں کتنے خاکروب کام کررہے ہیں اس کے لئے میاپنگ کا منصوبہ کیا گیا ہے۔ شہر میں جابجا کیبل اور پائپ لائینوں وغیرہ بچھانے کے لئے کی جانے والی کھدائی کے سلسلے کو روکنے کے لئے انہوں نے بتایاکہ آئندہ بی بی ایم پی کی منظو ری کے بغیر شہر میں سڑکوں پر کھدائی کی گئی تو اس کے لئے ذمہ دار ایجنسیوں اور افراد کے خلاف بلامروت کارروائی کی جائے گی۔ کھدائی کے لئے اگر اجازت درکار ہے تو قبل از و قت لینی ہوگی، اور کھدائی کے بعد جو بھی مرمت کی گئی ہے اس کی رپورٹ بی بی ایم پی کے پاس جمع کرانی ہوگی، بصورت دیگر بی بی ایم پی کی طرف سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...