بی بی ایم پی پانی کی نکاسی کے کام کی نگرانی ڈرون کے ذریعہ کرے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2017, 9:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17/نومبر (پی ٹی آئی) حال ہی میں ہوئیں مسلسل بارشوں کے دوران اور بعد میں بارش کے پانی کے غیر سائنٹیفک نظام سے راستوں پر سیلاب کی شکل میں پانی کے در آنے سے بی بی ایم پی انتظامیہ اور اس کے ناقص نیٹ ورک کی پول کھل گئی۔ اس نقص کو دورکرنے کے لئے بی بی ایم پی نے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے شہر میں جاری کام کی پیش رفت کی نگرانی ڈرون کے ذریعہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کام کی شفافیت سے کوئی گوشہ تشنہ نہ رہ جائے۔ میئر سمپت راج کے کئے گئے فیصلے کے بارش کے پانی کی نکاسی کے سارے کام کا ریکارڈ ڈرون کے ذریعہ کیا جائے گا تاکہ کام میں کوئی کوتاہیاں نہ رہ جائیں۔ منصوبے کے تحت ڈرون کے ذریعہ لی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو لازمی بنایا جائے گا اور یہ ریکارڈ کنٹراکٹروں کے بل منظور ہونے سے قبل دیکھے جائیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کام معیاری اور نقائص کے بغیر ہو۔ ان تمام امور کا جائزہ بی بی ایم پی انجینئرنگ سیکشن میں لیا جائے گا۔ بی بی ایم پی کے ایک افسر نے بتایا کہ میئر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کام کے ویڈیوز ڈرون کے ذریعہ لئے جارہے ہیں۔ اس طریقہ کار کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کام کی نگرانی چاروں پہر کی جاسکے گی اگر کہیں کوئی خامی رہ گئی ہو تو اس کے ثبوت کے طور پر ویڈیو یا فوٹو موجود رہے گا۔ کام کی رفتار کے تعلق سے عوام بھی بی بی ایم پی کو فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔ یہ طے کیاگیا ہے کہ ڈرون کے ذریعہ کیمرے میں قید ویڈیوز بی بی ایم پی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں عوام کے فیڈ بیک کے لئے ایک علاحدہ ’’لنک ‘‘ بھی رکھی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...