بی بی ایم پی میں اسکائی واکس اور ہورڈنگس کی تعمیر میں کروڑوں کا گھپلہ،اشتہاری ایجنسیوں اور افسران کی ملی بھگت کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 11:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی اکاؤنٹ کمیٹی چیرمین نیتراوتی نارائن نے کہاکہ شہر میں سڑک پار کرنے کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے تعمیر کئے جارہے اسکائی واک پر اشتہارات کے معاملے میں اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہورہی ہیں۔آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتراوتی نارائن ، کمیٹی کے ممبر گوتم اور دیگر نے کہاکہ بی بی ایم پی کی طرف سے جن کنٹراکٹروں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے افسران نے انہی کنٹراکٹروں کو اسکائی واک کی تعمیر کا ذمہ دے کر کروڑوں روپیوں کی ہیرا پھیری کی ہے۔ جن علاقوں میں ٹرافک اور عوام کی آمد ورفت زیادہ ہے وہاں بی بی ایم پی کی طرف سے سڑک پارکرنے کیلئے اسکائی واک کی تعمیر کا اعلان کیا گیاہے، اس منصوبے کے مطابق ان اسکائی واکس پر اشتہارات کا ٹھیکہ منظور شدہ اشتہاری کمپنیوں کو دیا جانا چاہئے، لیکن افسران نے قانون شکنی کرتے ہوئے ممنوعہ کمپنی پرکاش ایڈ اور ریفل میڈیا کو دئے ہیں۔ اسی لئے کمیٹی نے طے کیا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں کو آئندہ کوئی ٹھیکہ نہ دیا جائے۔ کمیٹی کے اس فیصلے کے باوجود افسران نے کروڑوں روپیوں کی ہیرا پھیری کرکے اسی کمپنی کو اسکائی واک کا ٹھیکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بس اسٹانڈوں میں اس کمپنی کی طرف سے اشتہارات لگواکر ماہانہ 80ہزار روپیوں کا کرایہ وصول کرنا طے کیاگیا ، لیکن اس میں سے صرف پانچ ہزار روپے بی بی ایم پی کو مل رہے ہیں باقی 75ہزار روپے کہاں ہیں، ا س کاکوئی حساب کتاب افسران نے نہیں دیا ہے ۔ نیتراوتی نے بتایاکہ شہر میں 2349 غیر قانونی ہورڈنگس ہیں، ان میں سے 1841ہورڈنگس کو ہٹادئے جانے کی اطلاع ان افسران نے ہائی کورٹ کو دی ہے۔ ان ہورڈنگس پر آنے والا خرچ ہورڈنگس لگانے والے کنٹراکٹرس اور ان کے انہدام کی تفصیلات افسران نے بی بی ایم پی کو اب تک نہیں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی کی طرف سے بھی اس سلسلے میں سخت ہدایت کے باوجود افسران نے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔شہر میں کسی بھی اشتہاری ہورڈنگ کیلئے بی بی ایم پی میں اندراج اور ڈپازٹ جمع کرانا لازمی قراردیا گیا ہے۔ شہر میں جو باضابطہ ہورڈنگس ہیں ان کا ڈپازٹ کس سے وصول کیا گیا ہے اور کہاں جمع کیا گیا ہے اس بارے میں بھی افسران کے پاس کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ اس سلسلے میں موجود فائلیں غائب کردی گئی ہیں۔ نیتراوتی نے بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بی بی ایم پی کے شعبۂ اشتہارات کا بینک کھاتہ منجمد کیاجائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...