ٹرانسپورٹ سیس :بی بی ایم پی کارپوریٹران کی سخت مخالفت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2018, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍جولائی (ایس او نیوز) ٹرانسپورٹ سیس جاری کرنے پر بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کارپوریٹران نے سخت مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ شہریاں پر ٹیکس پر ٹیکس عائد کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

اس پر میئر سمپت راج نے کہاکہ ٹرانسپورٹ پر سیس لگانا آسان کام نہیں ہے۔ اس طرح کی تجویز بی بی ایم پی کے سامنے نہیں ہے۔ اس معاملہ پر کونسل میں بحث ضروری ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ ڈی سی تمنا کی جانب سے ریاستی قانون ساز کونسل میں وقفۂ سوالات کے دوران کل ٹرانسپورٹ پر سیس لگانے کے متعلق دیئے گئے بیان پر آج بی بی ایم پی کونسل ا جلاس کے دوران میئر نے کہاکہ ٹرانسپورٹ پر سیس کا پتہ چلا ہے لیکن ابھی تک قانونی طور پر تجویز پیش نہیں کی گئی ہے۔ اگر پیش ہوئی تو کونسل کے سامنے رکھ کر بحث کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر پڑے گڑھوں کی وجہ سے بسوں کو نقصان نہیں پہنچ رہا ہے بلکہ بسوں کی وجہ سے سڑکیں خستہ ہونے کے متعلق کئی افراد باتیں کرنے لگے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھی بحث کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر سیس لگانے کی بات کا انہیں پتہ چلا ہے۔ بی ایم ٹی سی بسوں کی وجہ سے ہی شہر کی سڑکیں خستہ ہونے کے متعلق کونسل میں کئی مرتبہ بحث ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ سڑکیں اعلیٰ معیار سے کم ہی ہیں۔ کارپوریٹران نے کہاکہ شہریان سے کئی سیس حاصل کئے جارہے ہیں اب ایک اور مرتبہ ٹیکس کا بوجھ ڈالنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے سیس کی سخت مخالفت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...