ایک بار پھر بنگلور سنٹر ل جیل تملناڈو کی راجدھانی بنے گی؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2017, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍فروری(ایس اونیوز) برسوں بعد ایک بار پھر بنگلور کی پرپنا اگراہارا جیل تملناڈو کی راجدھانی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ پہلے آنجہانی وزیر اعلیٰ جئے للیتا کے ایام قید میں تملناڈو حکومت کے سبھی فیصلے اسی جیل میں لئے جاتے ، اب اے آئی اے ڈی ایم کے کی سربراہ ششی کلا کو اس جیل میں قید کیاگیاہے، جس کے سبب اس حکومت کے سبھی فیصلے غالباً اسی جیل سے لئے جائیں گے۔ششی کلانے سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں مجرم قرار دئے جانے کے بعد اپنے دست راست پلانی سوامی کو وزیراعلیٰ مقرر کیا۔ اب توقع کی جارہی ہے کہ جس طرح جئے للیتا نے پنیر سلوم کے ذریعہ بنگلور سنٹر ل جیل سے ریموٹ کنٹرول حکومت چلائی تھی، اسی طرح ششی کلا نٹراجن بھی پلانی سوامی کے ذریعہ ریموٹ کنٹرول حکومت چلائیں گی۔ جس وقت کرناٹک ہائی کورٹ نے جئے للیتا کو سزا دئے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہائی دی تھی، اس وقت پنیر سلوم نے اپنی وفاداری نبھاتے ہوئے جئے للیتا کے حق میں وزیر اعلیٰ کی کرسی خالی کردی، یہاں تک کہ جب تک وہ وزیراعلیٰ رہے اور جئے للیتا قید میں رہیں تو پنیر سلوم نے جئے للیتا کی کرسی خالی رکھی، اور بازو ایک الگ کرسی رکھ کر ریاست کا اقتدار چلا رہے تھے۔اب اے آئی اے ڈی ایم کے لیجسلیچر پارٹی کے نئے لیڈر پلانی سوامی کو بھی بار بار بنگلور کا رخ کرکے ریاست کا اقتدار چلانا پڑ سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...