بنڈی پور آگ پر قابو پانے کیلئے چار ہیلی کاپٹروں کا استعمال سوشیل میڈیا کے غلط استعمال پر روک لگانے رہنما اصول ترتیب دیئے جائیں گے: وزیر اعلیٰ کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th February 2019, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍فروری (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ سوشیل میڈیا کا انتہائی غلط استعمال ہورہا ہے، اہم شخصیات کو ٹرول کے ذریعہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات کی روک تھام اور سوشیل میڈیا کو قابو میں رکھنے کے لئے نیا قانون مرتب کیا جائے گا اور سائبر کرائم کو حدود وقیود میں رکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے۔

پولیس ہیڈ کوارٹرس میں منعقدہ پولیس اعلیٰ افسروں کے اجلاس کے بعد اخباری کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہاکہ اورادکر رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشیل میڈیا میں مسلسل ٹرول کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اس قسم کے واقعات کو کنٹرول میں لانے کے لئے چند رہنما اصول ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس کام کے لئے سائبر کرائم کو ذمہ داری دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بنڈی پور جنگلاتی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے وزارت دفاع کے 4؍ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر دفاع نرملاسیتارمن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں سے بنڈی پور جنگلاتی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے دفاعی ہیلی کاپٹروں کو روانہ کرنے کی گزارش کی گئی تھی جس پر وزیردفاع نے فوری اپنی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ میسور۔ کورگ ۔ بنڈی پور، ناگرہولے جنگلاتی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے دفاعی ہیلی کاپٹرس استعمال میں لائے گئے۔ ہیلی کاپٹرس نے اوپر سے پانی برساکر آگ کو قابو میں کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ پانی کو کبنی، کے آر ایس اور قریبی کاویری طاس علاقوں کے ڈیمس سے حاصل کیاگیا ہے۔ 8سے 10 ہزار ایکڑ جنگلاتی علاقے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ فی الوقت آگ پر قابو پالیاگیا ہے۔ ہرسال آگ حادثات کو لے کر احتیاطی اقدامات کرنے پر زور دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی آتشزنی کے واقعات صرف ریاست میں ہی پیش نہیں آئے بلکہ کیلی فورنیا میں بھی پیش آچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنڈی پور کے آتشزدہ مقام پر وزیر برائے جنگلات اور افسر قیام کئے ہوئے ہیں اورآگ پر قابو پانے کے لئے درکار کارروائی میں جڑے ہوئے ہیں۔

شہر کی مضافات یلہنکا ایربیس علاقے کے گیٹ نمبر5؍کے پارکنگ مقام پر لگی آگ حادثہ پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ سوکھے گھاس کی وجہ سے آگ لگی تھی لیکن ابھی اس کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے، اس کی جانچ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلی مرتبہ ایرو انڈیا شو2021-شہرمیں منعقد نہ کرنے کے سلسلہ میں کوئی سازش نہیں کی گئی ہے۔ اگلا ایرو انڈیا شو بھی شہر ہی میں منعقد ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ آتشزدگی کے واقعہ کو لے کر وہ کوئی سیاست کرنا نہیں چاہتے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے مرکزی وزیر دفاع ، ریاستی وزیر داخلہ، ایر فورس اور محکمہ پولیس کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے اس واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دینے اور مرکز وریاستی حکومتوں کے خلاف الزامات نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کی جانچ جاری ہے۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی ہوگی۔ کارمالکوں کو جو نقصان پہنچاہے۔ بہت جلد انہیں بیمہ رقم واپس دی جائے گی۔ پارلیمانی انتخابات سے قبل سوشیل میڈیا کا غلط استعمال ہورہا ہے اس کے لئے بہت جلد نئے رہنما اصول تیار کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات کے دوران نظم وضبط ، امن وامان برقرار رکھنے کے لئے محکمہ پولیس کو حکم دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں ریاست کے ساحلی علاقوں میں سازش کے تحت حکومت کو بدنام کرنے فسادات کروانے کی فرقہ پرست بی جے پی کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ اس پر کڑی نظر رکھنے کے لئے انہوں نے اعلیٰ پولیس افسروں کو حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران پولیس اہلکاروں نے پوری ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دی تھی۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران بھی اسی طرح کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ریاست میں امن وامان کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو میٹر سود کے ذریعہ پریشان اور زمینات کے مالکوں کو تکلیف پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے پولیس کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رئیل یسٹیٹ کے نام پر ہزاروں افراد کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ ایسے واقعات پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت سے محکمہ پولیس کو کئی اختیارات دئے گئے ہیں۔ اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ظلم اور دھوکہ دہی کے معاملات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

پولیس اعلیٰ افسروں کے اجلاس کے دوران انہیں بنیادی سہولتیں اور انفراسٹرکچر کی مانگ کی گئی ہے۔ اس مرتبہ بجٹ میں محکمہ پولیس کے لئے مختص فنڈ میں اضافہ کی گزارش کی گئی ہے۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کا انہوں نے یقین دلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہرسال اعلیٰ افسروں کے تبادلہ ہوا کرتے ہیں۔ دوسال تک ایک ہی مقام پر ڈیوٹی انجام دے رہے افسروں کا تبادلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ آبادی کے تناسب سے پولیس اہلکاروں کی تعداد کم ہے۔ گزشتہ سال8؍ہزار پولیس اہلکاروں کی تقرری ہوئی۔ ان اہلکاروں کی تربیت جاری ہے۔ تربیت ختم ہوتے ہی اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ ہرسال 18؍سے20؍ہزار عہدے محکمہ پولیس میں خالی ہوتے ہیں۔ یہ عہدے وقتاً فوقتاً بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کی فروخت کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ اس پر مکمل قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مافیا ڈان روی پجاری کو شہر لانے کے لئے قانون کے دائرے میں افسر کام کررہے ہیں۔ اجلاس میں وزیرداخلہ ایم بی پاٹل، ڈائرکٹر جنرل و انسپکٹر جنرل آف پولیس نیلامنی ایس راجو، محکمہ داخلہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش گوئل، پولیس کمشنر ٹی۔ سنیل کمار، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (نظم وضبط) کمل پنت ، ڈی جی پی (سی آئی ڈی) پراوین سود، ڈی جی پی (فائرسرویسس) ایم۔ این۔ ریڈی، ڈی جی پی ڈائرکٹر یم اے سلیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ پولیس افسر شریک تھے۔ اجلاس میں ریاست بھر کے ڈی جی پی، اے ڈی جی پی ،آئی جی پی، ڈی آئی جی ایس پی، ڈی سی پی سطح کے اعلیٰ پولیس افسروں نے بھی شرکت کی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...