حکومت دیہی بینکوں کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کی پابند:بینڈپا قاسم پور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2018, 1:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے کوآپریشن بینڈپا قاسم پور نے کہا ہے کہ محکمے کے تحت آنے والے دیہی اور ٹاؤن بینکوں کی ترقی کے لئے تمام اقدامات کی ریاستی حکومت پابند ہے۔ آج شہر کے محکمۂ کوآپریشن کی طرف سے سالانہ کوآپریٹیو ہفتے کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ اس سال کوآپریٹیو اور نجی شعبوں کی شراکت کو بڑھاوا دینے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوآپریٹیو شعبہ ملک کاوحد شعبہ ہے جو عام آدمی کی حصہ داری سے آگے بڑھ رہاہے۔ خاص طور پر دیہی بینکوں کے ذریعے دیہی عوام کو بہت ساری سہولتیں کوآپریٹیو شعبے کے بدولت ہی میسر آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوآپریٹیو شعبے میں گجرات کے بعد کرناٹک تیز رفتاری سے ترقی کرنے والی دوسری سب سے بڑی ریاست ہے۔ ریاست بھر کے 307 ٹاؤن کوآپریٹیو بینکوں میں 31ہزار کروڑ روپیوں کی رقم ڈپازٹ کی گئی ہے۔ جبکہ 18ہزار کروڑ روپیوں کے قرضے دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپکس بینک اور ضلع کوآپریٹیو بینکوں کو حکومت کے ساتھ تال میل بہتر رکھنا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاستی حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ سرکاری خزانے سے رقم کوآپریٹیو بینکوں میں بطور ڈپازٹ رکھی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی علاقوں میں قرضوں کی فراہمی کے لئے جو دائرہ مقرر کیا گیا ہے اس کو وسیع کیا جائے اور دیہاتوں میں آباد لوگوں کو زیادہ مالی سہولت مہیا کرانے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں شکر کے 37 کارخانے موجود ہیں جن میں سے صرف سات ہی چل رہے ہیں جبکہ مہاراشٹرا کے سبھی شکر کے کارخانے بہترین طریقے سے چلائے جارہے ہیں اس سے اس ریاست کو کافی آمدنی بھی ہورہی ہے، آنے والے دنوں میں ریاست بھر کے شکر کے کارخانوں کو بہتر بنانے اور کوآپریٹیو تحریک کے ذریعے انہیں مستحکم کرنے کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس موقعے پرسابق وزیر ایچ کے پاٹل ، رکن اسمبلی ایس روی ، رکن کونسل رمیش بابو، اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...