بدعنوانوں کی آؤبھگت قابل تشویش: جسٹس ہیگڈے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 2:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍فروری(ایس او نیوز)سابق لوک آیوکتہ جسٹس سنتوش ہیگڈے نے آج اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ معاشرہ میں مالداروں اور حکمرانوں کی آؤبھگت کی جارہی ہے، جس کے ذریعہ بدعنوانی کو فروغ مل رہا ہے۔ پریس کلب میں سابق پولیس افسر جی اے باوا کی قیادت والے جنا پرا ویدیکے کی جانب سے کتابچہ ، لوگو اور ویب سائٹ کا اجراء کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ موجودہ دور میں بدعنوانوں کی عزت ہورہی ہے اور دیانتدار طبقہ کو نظر انداز کیا جارہاہے، جو لوگ جیل سے رہا ہوکر باہر آتے ہیں انہیں تہنیت پیش کی جارہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔ایسے میں تمام طبقات کے لوگوں کو مساوی انصاف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ جسٹس ہیگڈے نے بتایاکہ ہر شہری عدلیہ کے ذریعہ انصاف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، مگر عدلیہ میں خود ناانصافی ہورہی ہے۔ ایسے میں عدلیہ پر بڑھ رہے بوجھ کے سبب بھی مقدمات کی یکسوئی میں تاخیر ہورہی ہے۔ ایسے میں عدالتوں کے باہر مقدمات کی یکسوئی کیلئے این جی اوز کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔آئین نے تمام شہریوں کو ان کے حقوق فراہم کئے ہیں ، جس کے ذریعہ وہ عدالتوں سے انصاف حاصل کرسکتے ہیں، مگر آج کل عدالتوں میں بھی من چاہا انصاف مل رہاہے۔ اس موقع پر جی اے باوا ، شام سندرا، الکیشور اور منوراما کے علاوہ دیگرموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...