چنتامنی میں سرکاری بس اسٹانڈ میں ڈینگی و ملیریا کی روک تھام کے لئے بیداری مہم ؛ بارش کے پانی کو رُکنے نہ دینے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th August 2017, 6:20 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی،5 ؍اگست(ایس او نیوز؍سید اسلم پاشاہ) شہر کے کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے احاطہ میں آج ڈینگو اور ملیریا کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت عامہ کے جانب سے مسافروں میں بیداری دلانے کے لئے مہم چلائی گئی ۔مہم کا آغاز محکمہ صحت عامہ کے ٹاون انسپکٹرشرنیواس ریڈی نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا، جس کے بعد  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈینگو مچھروں سے  پھیلنے والی بیماری ہے اگر بروقت مریض کا علاج نہ کروایا گیا  مریض  کو اپنی  زندگی سے ہاتھ دھونا پڑتا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگو بخار کا یہ مطلب بھی نہیں کہ جس کو ڈینگو بخار ہوگا تو وہ  مریض مرجائے گا، بلکہ اس کا بروقت علاج کرنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر شرنیواس ریڈی نے بتایا کہ ڈینگو بخار ایک موسمی بخار ہے مذکورہ ڈینگو بخار مانسون کے موسم کے درمیان آتا ہے کیونکہ اس موسم میں ڈینگو بخار پھیلانے والے مچھر انڈے دیتے ہیں جسکی وجہ سے ڈینگو بخار پھیلتا ہے ڈینگو بخار کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیرضروری ہے  اور عوامی بیداری کے ذریعے اسے روکنے میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگو بخار پھیلانے والے مچھر موریوں کی غلاظت میں انڈے نہیں دیتے بلکہ انڈے دینے کے لئے مچھر صاف ستھر ے پانی اور بارش یا دیگر ٹہرے ہوئے پانی کی تلاش کرتے ہیں وہاں پر انڈے دیکر مچھروں کی پرورش کرتے ہیں اگرگھروں کے ٹہرے ہوئے صاف پانی کو ہفتے میں ایک مرتبہ تمام پانی کو نکال کر واٹرٹینک اور دیگر جگہوں کو دھویا جائے اور جہاں کہیں بھی مچھر انڈے دینے کا خدشہ ہواس جگہ پر بیلچنگ پوڈر چھڑ کاؤکیا جائے اور سب ٹینک وغیر میں ایبٹ نامی کیڑے مارے والی دوا محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں  تو ایسے مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے۔

وی۔بی۔سرنیواس ریڈی نے کہا کہ ابھی تک دنیا میں ڈینگو بخار کے لئے کوئی دو اایجاد نہیں کی جاسکی ہے لہذ ا میڈیکل سائنس پیر اسٹیا مال نامی ایک قدیم دوا سے دردوں اور بخار کا علاج کرنے پر مجبور ہے۔ ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جس مریض کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہورہی ہوا ور اس کا خون پانی کی طرح پتلا ہوکر ناک منہ اور مسوڑوں میں بہنے لگتا ہو تو کسی تندرست انسان کے خون سے پلیٹ لیٹس لے کر اس مریض کے خون میں داخل کرنے پڑتے ہیں بروفین اسپرین اور ڈسپرین جیسی ادویات خون کو مزید پتلا کردیتی ہیں اگر ڈینگو بخار کی صورت میں ان دواؤں کا استعمال کیا جائے تو دوائیں شفاء کی بجائے زہر بن کر موت کے فرشتے کو آواز دینے لگتی ہیں لہذا ان علامات کی صورت میں فوراََ کسی مستند ڈاکٹر یا سرکاری ہاسپتل کا رُخ کرنا چاہئے اس موقع پر آنگن واڑی ٹیچرس اور سرکاری اسپتال کے عملہ سمیت دیگر اسکولی طلباء بھی مہم میں شریک رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...