ریاست کرناٹک میں 28مئی سے قبل اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے
بنگلورو8؍ جنوری (ایس او نیوز) ریاست میں 28؍مئی2018 سے قبل اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے ۔اس سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے 9جنوری کو ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں ریاستی الیکشن افسر ،الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نمائندے، ریاستی چیف سکریٹری، پولیس افسران اور ضلع ڈپٹی کمشنروں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسروں کی شرکت متوقع ہے۔اگلے ماہ 20فروری سے قبل حتمی ووٹر فہرستیں تیار کرلینے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ افسروں کو الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے ۔