اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات کرواکر اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش کررہی ہے: عبدالحنان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th January 2018, 10:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍جنوری (ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ کرناٹک میں امسال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی ریاست میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیکر فرقہ وارانہ فسادات کرواکر کسی بھی طرح اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے اخباری اعلامیہ میں ریاست کے تمام سیکولر پارٹیوں ، ریاست کے دانشوران اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کی نفرت کی سیاست کو متحد ہوکر ناکام کریں۔ ریاست کرناٹک میں فرقہ وارانہ ذہنیت رکھنے والی بی جے پی پارٹی اور سنگھ پریوار تنظیمیں اپنے اشتعال انگیز بیانات، قتل، عصمت ریزی اور غنڈہ گردی کے ذریعے ریاست کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ریاستی صدر عبدالحنان نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے عوام اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ گزشتہ چار سال سے کس طرح سنگھ پریوار اور بی جے پی پارٹی ریاست کرناٹک کے تقریبا تمام اضلاع میں مسلمانوں اور دلتوں پر حملے ، مذہبی مقامات پر حملے ، اشتعال انگیز تقاریر اور بیانات، قتل اور عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا ، بابا بڈھن گری درگاہ شریف کی بے حرمتی، بی جے پی کے خلاف آواز اٹھانے والی صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کا قتل، اس سے قبل ایم ایم کلبرگی کا قتل ،دکشن کننڈا اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی کوشش اور عوا م کو ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرکے کسی ایک خاص طبقے کا ووٹ حاصل کرکے اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ سنگھ پریوار اور اس کی ذیلی تنظیمیں خاص طور پر مسلمانوں اور دلتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور عوام میں پھوٹ ڈال کر اور ریاست کی پر امن ماحول کو بگاڑ کر اپنی سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالحنا ن نے اپنے اخباری اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ امن پسند عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ ریاست کرناٹک میں امن و امان کے قیام کے لیے جدوجہد کریں اور فرقہ وارانہ سیاست کرکے ریاست کے امن و امان میں خلل ڈالنے اور ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے فرقہ پرست عناصر کے ناپاک ارادوں کو متحد ہوکر ناکام کریں۔ ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے اخباری اعلامیہ میں میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ریاست کرناٹک کے عوام کے مفاد کے خاطر اور اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے غلط خبریں شائع کرنے سے گریز کریں اور صحیح اور تحقیق شدہ خبروں کو عوام تک پہنچائیں۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہے کہ وہ ریاست کرناٹک میں نفرت کی سیاست کرنے والے اور عوام میں مذہبی منافرت پھیلا کر ووٹ بٹورنے کی کوشش کرنے والے اور ریاست کے امن و امان میں خلل ڈالنے والے فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے تاکہ ریاست کرناٹک کے عوام خوف سے آزاد ہوکر امن و امان کے ساتھ اپنی زندگی گذارسکیں اور ریاست کرناٹک کی مجموعی ترقی ہوسکے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...