کجریوال پنجاب سے انتخابی ریلیوں کاآغازکریں گے،راہل گاندھی کی بھی تیاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th January 2019, 8:03 PM | ملکی خبریں |

کپورتھلا5جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہر پارٹیاں انتخابی ریلیوں کاآغاز پنجاب سے کرنے کو لکی مان رہی ہیں۔سب سے پہلے آغاز بی جے پی نے کیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی ملک میں 100 ریلیاں کرنے والے ہیں لیکن پی ایم مودی نے سب سے پہلی ریلی کا آغاز گروداس پور سے کیاہے۔ اب کیجریوال بھی پنجاب آ رہے ہیں۔ ان کی پہلی ریلی 20 جنوری کوبرنالامیں ہوگی۔جہاں سے کیجریوال ملک بھر میں ہو رہی انتخابات ریلیوں کا آغازکریں گے۔کیجریوال کی پنجاب میں دوریلیاں اورہوں گی لیکن اب ان کی تاریخ اور وقت طے نہیں ہواہے۔ اتنا صاف ہے کہ ایک ریلی دوابا میں آدم پور اور ایک ریلی ماجھے میں امرتسر میں ہوگی۔ اس کے بعد فروری میں کانگریس وزیر راہل گاندھی بھی پنجاب آنے کی بحث ہے۔سیاسی پنڈتوں کی مانیں تو آپ نے 2014 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار حصہ لیاتھا۔ انتخابات دوران آپ سپریمو اروندکیجریوال نے ملک کی کئی ریاستوں میں ریلیاں کیں۔لیکن کیجریوال کا زیادہ تر فوکس پنجاب تھا۔ان کی پہلی انتخابی ریلی بھی پنجاب سے ہی تھی. جس کی وجہ سے کیجریوال پنجاب سے تین رہنما بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔